Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Khatun-e-Islam
Khatun-e-Islam

Mujh se door raho

Urdu · 3 min

مجھ سے دور رہو۔ انڈین ایکسپریس 14 مئی 1986 میں، صفحہ 14 پر ایک مغربی عورت کی تصویر ہے۔ وہ ایک میز کے پیچھے بیٹھی ہوئی ہے، اور ایسی پریشان حال دکھائی دے رہی ہے جیسے کہ اس کا سب کچھ لُٹ گیا ہو۔ مگر یہ کوئی عام عورت نہیں؛ یہ دورِ جدید کی مشہور ترین ایکٹریس، الیزبت ٹیلر، ہے۔

تصویر کے نیچے حسبِ ذیل الفاظ لکھے ہوئے ہیں: "Asking for money, testifying before a Senate subcommittee at Capitol Hill in Washington on Thursday." ایکٹریس، الیزبت ٹیلر، pleads for more money to find a cure for the deadly AIDS disease. " انڈین ایکسپریس، نیو دہلی، May 14, 1986۔ AIDS کے لیے رقم۔ امریکی سینٹ کی ایک سب کمیٹی کے سامنے، واشنگٹن میں، ایکٹریس الیزبت ٹیلر اپنا مسئلہ پیش کرتے ہوئے مزید رقم کا مطالبہ کر رہی ہے، تاکہ وہ AIDS کے مہلک مرض سے نجات حاصل کر سکے۔

AIDS موجودہ زمانے کا ناقابلِ علاج مرض ہے، جو بے قید جنسی اختلاط کے نتیجے میں پیدا ہوتا ہے۔ اس مرض میں مبتلا شخص نہ صرف خود عجیب و غریب قسم کی تکلیفوں کا شکار ہو جاتا ہے، بلکہ وہ متعدی بھی ہے۔ دوسرے لوگ ایسے شخص سے دور بھاگنے لگتے ہیں۔ ڈاکٹروں نے اعلان کیا ہے کہ AIDS کے مریض سے جو شخص چھو جائے گا، اس کو بھی AIDS کا مرض لاحق ہو جائے گا۔

چنانچہ ٹیلر جیسی خواتین، جن سے قریب ہو کر لوگ فخر محسوس کرتے تھے، اب وہ ایسی عورتوں سے دور بھاگ رہے ہیں کہ کہیں ان کو بھی یہ مہلک مرض لاحق نہ ہو جائے۔ کیسا عجیب ہے مغربی عورت کا یہ انجام؛ وہ مساوی درجہ حاصل کرنے کی کوشش میں غیر مساوی درجے تک پہنچ گئی۔ آگے بڑھنے کی کوشش میں وہ انسانی قافلے سے پیچھے چلی گئی۔ کتاب "خاتونِ اسلام"، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 120۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.