Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Khandaani zindagi
Khandaani zindagi

سب سے بڑی نعمت

Urdu · 3 min

ایک روایت کے مطابق پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "خير متاع الدنيا المرأة الصالحة" صحیح مسلم، کتاب الرضا، النسائی، کتاب النکاح۔ یعنی دنیا کی چیزوں میں سب سے اچھی چیز صالح عورت ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر عورت جو پیدا ہوتی ہے، وہ اپنے فطری امکان یعنی پوٹینشل کے اعتبار سے کسی مرد کے لیے سب سے اچھی متاعِ حیات ہے۔

لیکن اس امکان کو واقعہ یعنی ایکچول بنانا مرد کا کام ہے۔ جس طرح خام لوہا یعنی اور فطرت کا عطیہ ہوتا ہے، لیکن خام لوہے کو اسٹیل بنانا انسان کا اپنا کام ہے، یہی معاملہ عورت کا بھی ہے۔ مرد کی پہلی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ عورت کا قدردان بنے، وہ عورت کے اندر چھپے ہوئے جوہر کو پہچانے، وہ عورت کے حسنِ باطن کو دریافت کرے۔ عورت کی شکل میں ہر مرد کو ایک اعلیٰ فطری امکان ملتا ہے۔

اب یہ خود مرد کے اوپر ہے کہ وہ اس واقعے کو امکان بنائے یا وہ اس کو ضائع کر دے۔ اس عمل کا آغاز یہاں سے ہوتا ہے کہ جو عورت کسی آدمی کو بیوی کے طور پر ملی ہے، وہ اس کو خدا کی طرف سے بھیجا ہوا عطیہ سمجھے۔ جب وہ اپنی بیوی کو خدا کا براہِ راست عطیہ سمجھے گا تو فطری طور پر وہ اس کے بارے میں سنجیدہ ہو جائے گا۔ وہ یہ یقین کرے گا کہ خدا کا انتخاب غلط نہیں ہو سکتا۔

خدا کا انتخاب جس طرح دوسرے تمام عالمی معاملات میں درست ہوتا ہے، اسی طرح یہاں بھی وہ درست ہے۔ مرد کے اندر جب یہ ذہن بنے گا تو اس کے بعد وہ عمل اپنے آپ شروع ہو جائے گا جو عورت کے امکان کو واقعہ بنانے کے لیے ضروری ہے۔ اپنی بیوی کو خدا کا عطیہ سمجھنے کے بعد، اس کے ساتھ معاملہ کرنے کو وہ اپنے لیے عبادت سمجھے گا۔ وہ ہر ممکن قیمت ادا کرتے ہوئے یہ کوشش کرے گا کہ اس کی بیوی حقیقی معنوں میں اس کے لیے دنیا کی سب سے اچھی متاعِ حیات بن جائے۔

ہر آدمی چاہتا ہے کہ اس کو اچھی بیوی ملے، لیکن اچھی بیوی کسی کو ریڈی میڈ سامان کی طرح نہیں ملتی۔ شوہر کو یہ کام خود کرنا پڑتا ہے۔ اس عمل کی کامیابی کے لیے مرد کے اندر دو صفت کا ہونا ضروری ہے: سچی ہمدردی اور صبر و تحمل۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.