Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Islam ek Ta'aruf
Islam ek Ta'aruf

Neki karna

Urdu · 4 min

نیکی کرنا۔ قرآن میں زندگی کے جو اصولی احکام بتائے گئے ہیں، ان میں سے ایک یہ ہے کہ آدمی کو چاہیے کہ وہ نیک کام کرے، کیونکہ نیکیاں دور کرتی ہیں برائیوں کو۔ یہ یاد دہانی ہے، یاد دہانی حاصل کرنے والوں کے لیے: إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ، ذَٰلِكَ ذِكْرَى لِلذَّاكِرِينَ. ہود 11۔

موجودہ دنیا میں رہتے ہوئے انسان سے بار بار کوئی غلطی یا برائی ہو جاتی ہے، کبھی خدا کی نسبت سے اور کبھی انسان کی نسبت سے۔ آدمی کے لیے یہ ممکن نہیں ہوتا کہ جو غلطی یا برائی اس سے ہوئی ہے، وہ اس کو مٹا کر ختم کر دے۔ ایسی حالت میں انسان کو کیا کرنا چاہیے؟ اس کا جواب اس آیت میں دیا گیا ہے۔

وہ جواب یہ ہے کہ آدمی سے جب کوئی برائی سرزد ہو جائے، تو اس کے بعد وہ نیکی کا کوئی کام کرے۔ اس طرح اس کی غلطی کی تلافی ہو جائے گی۔ اس کا اچھا عمل اس کے برے عمل کو ڈھانپ لے گا۔ وہ اس کو ایسا کر دے گا گویا کہ اس نے کوئی غلط کام نہیں کیا تھا۔

خدا کی عبادت میں اگر کمی ہو جائے، تو آدمی کو چاہیے کہ وہ مزید عبادت کر کے اس کی تلافی کرے۔ وہ خدا کے لیے مزید بندگی اور وفاداری کا عمل انجام دے کر، خدا کی رحمت کو دوبارہ اپنی طرف متوجہ کر لے۔ اس طرح وہ دوبارہ اطمینانِ قلب کا درجہ حاصل کر لے گا۔ انسان کی نسبت سے اگر کوئی غلطی واقع ہو، تو اس کی تلافی کی مختلف صورتیں ہیں۔

مثلاً اگر آپ نے کسی کو برا کہہ دیا، یا اس کو گالی دے دی، تو آپ کو چاہیے کہ اس سے مل کر اس سے معافی مانگیں، اور تعلقات کو دوبارہ معتدل بنائیں۔ غلطی پر معافی مانگنا بیک وقت اپنے اندر دو فائدے رکھتا ہے: ایک یہ کہ ایسا کر کے آدمی اپنے آپ کو احساسِ گناہ کی شرمندگی سے بچا لیتا ہے۔ دوسرا فائدہ یہ ہے کہ آپ نے جس آدمی کے دل کو تکلیف پہنچائی ہے، اس کی شکایت کو رفع کرنے کا سب سے زیادہ مؤثر طریقہ ہے۔ اسی طرح برائی کے بعد نیکی کرنے کی ایک اور صورت یہ ہے کہ اس کے لیے مال خرچ کیا جائے۔

جس آدمی کے ساتھ برائی کا فعل ہوا ہے، اس کو تحفہ دینا یا مالی مدد پہنچانا، اس کے نام پر مال کا صدقہ کرنا۔ اگر آپ نے کسی کو مالی نقصان پہنچایا ہے، تو نقصان کے بقدر اس کی تلافی کرنا وغیرہ۔ اسلام ایک تعارف، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 333۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.