Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Islam ek Ta'aruf
Islam ek Ta'aruf

Aa'laa kirdaar

Urdu · 4 min

اعلیٰ کردار حدیث میں آیا ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم اس سے جڑو جو تم سے کٹے، اور تم اس کو دو جو تم کو محروم کرے، اور تم اس کو معاف کر دو جو تم پر ظلم کرے۔ تصل من قطعك وتعطي من حرمك وتعفو عمن ظلمك اس حدیث میں کردار کا وہ طریقہ بتایا گیا ہے جو کسی انسان کو اعلیٰ انسان بناتا ہے۔ وہ طریقہ یہ ہے کہ آدمی ردعمل کی نفسیات سے پاک ہو، اس کا اخلاق جوابی اخلاق نہ ہو، بلکہ وہ اعلیٰ انسانی اصولوں کے تحت متعین ہوا ہو۔ وہ ہر ایک سے یکساں طور پر حسن اخلاق کا رویہ اختیار کرے، خواہ اس سے اچھا تجربہ ہوا ہو یا برا تجربہ۔

سماجی زندگی میں ایسا ہوتا ہے کہ ایک شخص کو آپ سے شکایت ہوتی ہے اور وہ آپ سے قطع تعلق کر لیتا ہے، یا سلام و کلام بند کر دیتا ہے۔ ایسی حالت میں آپ کو بھی وہی نہیں کرنا ہے جو اس نے آپ کے ساتھ کیا ہے۔ اس کے برعکس آپ کو ایک طرفہ طور پر اس سے ملنا ہے۔ آپ کو ایک طرفہ طور پر اس سے سلام و کلام جاری رکھنا ہے۔

یہ سب کچھ محض ظاہری طور پر نہیں، بلکہ دل کی پوری آمادگی کے ساتھ ہونا چاہیے۔ اسی طرح کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ایک شخص آپ سے غصہ ہو جاتا ہے، اور جو کچھ وہ آپ کو دے رہا تھا، اس کو دینا بند کر دیتا ہے۔ ایسی حالت میں آپ کو یہ نہیں کرنا چاہیے کہ آپ بھی اس کو جو کچھ دے سکتے ہیں، وہ اسے نہ دیں۔ اس کے برعکس آپ کو اپنے عطیات کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔

آپ جو کچھ اسے دے سکتے ہیں، وہ ضرور اسے دیں، اور دینے کے بعد کسی واپسی کی امید نہ رکھیں۔ اسی طرح اجتماعی زندگی میں کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ایک شخص آپ کے ساتھ ایسا معاملہ کرتا ہے جو آپ کی نظر میں ظلم ہوتا ہے۔ اس وقت آپ کے دل میں غصہ بھڑک اٹھتا ہے۔ مگر اعلیٰ انسانیت یہ ہے کہ آپ غصے کو ختم کر دیں۔

ظلم کرنے والے کو معاف کر کے دوبارہ اس کے ساتھ اپنے تعلقات کو معتدل بنا لیں۔ اسلامک تعارف مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 330۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.