Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Islam ek Ta'aruf
Islam ek Ta'aruf

Mehnat ki kamayi

Urdu · 4 min

محنت کی کمائی۔ حدیث میں آیا ہے کہ پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سب سے بہتر رزق یہ ہے کہ آدمی اپنے ہاتھ سے محنت کر کے کھائے۔ عن المقداد رضی اللہ عنہ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال: "ما أكل أحدٌ طعامًا قطُّ خيرًا من أن يأكل من عمل يده" فتح الباری، جلد 4، صفحہ 355۔ رزق ہر انسان کی ایک لازمی ضرورت ہے۔

اس کی ایک صورت یہ ہے کہ آدمی دوسروں کی کمائی پر زندگی گزارنے کی کوشش کرے، مگر یہ رزق کا کوئی اچھا طریقہ نہیں۔ رزق کے حصول کا زیادہ اعلیٰ طریقہ یہ ہے کہ آدمی خود اپنے ہاتھ پاؤں اور اپنے دماغ سے محنت کرے، اور اس طرح ذاتی محنت سے حاصل کی ہوئی آمدنی پر زندگی گزارے۔ دوسروں کی کمائی پر زندگی گزارنا کوئی سادہ بات نہیں۔ اس سے بے شمار خرابیاں پیدا ہوتی ہیں۔

اس سے آدمی کے اندر سستی اور کاہلی آتی ہے۔ وہ جرات اور حوصلے سے محروم ہو جاتا ہے۔ اس کا سینہ اعلیٰ اخلاقیات کی پرورش گاہ نہیں بنتا۔ اس کی ذہنی اور فکری ترقی رک جاتی ہے۔

اس کا وجود زندگی اور حرارت کی خصوصیات سے محروم ہو جاتا ہے۔ اس کے برعکس، جو آدمی ذاتی محنت کے ذریعے اپنی روزی حاصل کرے، جس کی آمدنی ایک مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہو، وہ ایک بلند حوصلہ انسان ہوتا ہے۔ اس کے اندر اعلیٰ اخلاقیات پیدا ہوتی ہیں۔ اس کے اندر اقدامی عمل کی ہمت ہوتی ہے۔

وہ خطرہ مول لے کر آگے بڑھنے کا حوصلہ رکھتا ہے۔ دوسروں کی کمائی پر جینے والا انسان اگر ایک ناقص انسان ہوتا ہے تو اپنی کمائی پر جینے والا انسان پورے معنوں میں ایک کامل انسان ہے۔ جس سماج میں بیشتر لوگ دوسروں کی کمائی پر جینے والے ہوں، وہاں استحصال کا مزاج پرورش پاتا ہے۔ لوگ ایک دوسرے کو اس نظر سے دیکھنے لگتے ہیں کہ وہ اس سے کتنا زیادہ لوٹ سکتے ہیں۔

اس کے برعکس، جس سماج میں زیادہ لوگ اپنی محنت کی کمائی پر گزر کر رہے ہوں، وہاں حقیقت پسندی کا مزاج بنے گا۔ لوگ ایک دوسرے سے لینے کے بجائے ایک دوسرے کو دینے کے شائق ہو جائیں گے۔ ایسے ماحول میں نقصان رسانی کی حوصلہ شکنی ہوگی، اور نفع رسانی کی حوصلہ افزائی۔ اسلام اب تعارف مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 323۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.