Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Islam ek Ta'aruf
Islam ek Ta'aruf

Fasaad nahi

Urdu · 4 min

فساد نہیں۔ قرآن کی سورہ نمبر 2 میں ارشاد ہوا ہے کہ "اور جب وہ پیٹھ پھیرتا ہے" تو وہ اس کوشش میں رہتا ہے کہ زمین میں فساد پھیلائے، اور کھیتوں اور جانوں کو ہلاک کرے، حالانکہ اللہ فساد کو پسند نہیں کرتا۔ البقرہ 206۔ موجودہ دنیا میں کسی انسانی سرگرمی کے صحیح یا غلط ہونے کا معیار کیا ہے؟

اس کا سادہ معیار یہ ہے کہ جو سرگرمی سماج میں بگاڑ پیدا کرے، جس کے نتیجے میں معیشت تباہ ہو، اور لوگ ایک دوسرے کو ہلاک کریں، وہ ایک غلط سرگرمی ہے۔ ایسی سرگرمی خدا کو پسند نہیں۔ صحیح انسانی سرگرمی وہ ہے جس کے نتیجے میں سماج کے اندر امن قائم ہو، صحت مند معاشی سرگرمیاں وجود میں آئیں، مرد اور عورت اپنے آپ کو محفوظ حالت میں پائیں، جو سرگرمی اس قسم کے مثبت نتائج پیدا کرے، وہ ایک صحیح سرگرمی ہے۔ یہی وہ سرگرمی ہے جس کو خدا کی پسندیدگی حاصل ہوگی۔

کسی انسانی سرگرمی کے درست ہونے کے لیے صرف یہ بات کافی نہیں ہے کہ بظاہر وہ اچھے عنوان کے ساتھ شروع کی گئی ہو۔ خدا کی نظر میں اصل اہمیت الفاظ یا عنوان کی نہیں ہے، نتیجے کی ہے۔ ایسی حالت میں یہ بھی ضروری ہے کہ انسانی سماج میں کوئی سرگرمی شروع کرنے سے پہلے حقیقی حالات کا مکمل اندازہ کیا جائے۔ جو سرگرمی سماج کو برے نتائج سے دوچار کرے، اس کو اٹھانے والے کسی حال میں قابلِ معافی نہیں، خواہ انہوں نے اپنی سرگرمی کو کتنے ہی زیادہ اچھے نام کے ساتھ شروع کیا ہو۔

خدا نے اپنے تمام بندوں کو صالح فطرت پر بنایا ہے۔ ابتدائی طور پر تمام لوگ اسی فطرت کے زیرِ اثر ہوتے ہیں۔ انسان کو چاہیے کہ جب وہ کوئی اجتماعی سرگرمی شروع کرے تو وہ اس کا بھرپور اہتمام کرے کہ فطرت کا یہ نقشہ ٹوٹنے نہ پائے۔ فطرت کے اس نقشے کا ٹوٹنا فساد ہے، اور یہ فساد ہرگز خدا کو پسند نہیں۔

اس دنیا میں صحیح عمل صرف وہ ہے جس میں فطرت کے ساتھ کامل مطابقت پائی جاتی ہو۔ اسلامک تعارف، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 276۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.