Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Islam ek Ta'aruf
Islam ek Ta'aruf

Umeed ka nizam

Urdu · 4 min

امید کا نظام: حدیث میں آیا ہے کہ پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ امید میری امت کے لیے اللہ کی طرف سے ایک رحمت ہے۔ اگر امید نہ ہو تو کوئی پودا لگانے والا پودا نہ لگائے، اور نہ کوئی ماں کسی بچے کو دودھ پلائے۔ الأملُ رحمةٌ من الله لأمتي، ولولاها لما غرس غارسٌ شجراً ولا أرضعت أمٌّ ولداً. ادب الدنیا والدین للبصری، صفحہ 334۔

دنیا کی زندگی میں انسان کو مسلسل تلخ تجربات پیش آتے ہیں، اس کو ایسے واقعات کے درمیان سے گزرنا ہوتا ہے جو بظاہر دل توڑ دینے والے ہیں۔ مگر انسان پھر بھی اپنا سفر جاری رکھتا ہے، اس کی زندگی کا سفر کبھی ختم نہیں ہوتا۔ اس کا راز امید ہے۔ فطرت نے انسان کے اندر امید کا جذبہ اس طرح رکھ دیا ہے کہ وہ کبھی ختم نہ ہو، وہ برابر انسان کو سرگرمِ عمل رکھے۔

اس دنیا میں ہر کام تدریج کے ساتھ ہوتا ہے۔ کسان آج زمین میں بیج ڈالتا ہے، اور بہت دنوں کے بعد اس کو اس کا پھل حاصل ہوتا ہے۔ ماں مصیبت اٹھا کر اپنے چھوٹے بچے کی پرورش کرتی ہے، حالانکہ وہ وقت ابھی بہت دور ہوتا ہے جب کہ وہ بڑا ہو کر ماں کی خدمت کر سکے۔ لیکن ساری دنیا میں عورت اور مرد مسلسل اسی طرح متحرک ہیں۔

اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ ہر ایک کے دل میں چھپا ہوا امید کا جذبہ اس کا سہارا بنا رہتا ہے۔ اگر یہ امید نہ ہو تو دنیا کی تمام سرگرمیاں ٹھٹر کر رہ جائیں۔ تاہم بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ انسان کسی زیادہ بڑے نقصان میں مبتلا ہو جاتا ہے، اس کو کوئی ایسا تجربہ پیش آ جاتا ہے جو بظاہر اس کے سارے منصوبے کو تباہ کر دینے والا ہے۔ یہ انسان کے لیے امتحان کا ایک لمحہ ہوتا ہے۔

اگر وہ بدستور امید کے اوپر قائم رہے، وہ حال کے بجائے مستقبل پر اپنی نظر جما لے، تو بہت جلد وہ پائے گا کہ حوصلہ شکنی کے سخت حالات میں بھی اس کے لیے امید کا امکان موجود تھا۔ مایوسی کی آخری حد تک جا کر بھی اس کے امکانات ختم نہیں ہوئے تھے۔ زندگی کے کچھ دروازے اس کے لیے اگرچہ بند ہو گئے، لیکن کچھ اور دروازے پھر بھی اس کے لیے کھلے ہوئے تھے، جن میں داخل ہو کر وہ اپنا سفرِ حیات کامیابی کے ساتھ جاری رکھ سکے۔ اسلام ایک تعارف، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 254۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.