Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Islam ek Ta'aruf
Islam ek Ta'aruf

Mushkil me aasaani

Urdu · 4 min

مشکل میں آسانی۔ مکی دور میں، جبکہ مسلمان نہایت سخت حالات سے گزر رہے تھے، اس وقت قرآن میں یہ آیت اتری کہ مشکل کے ساتھ آسانی ہے، مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ سورہ الانشراح۔ اس قرآنی آیت میں فطرت کا یہ قانون بتایا گیا کہ اس دنیا میں ہمیشہ مشکلات کے ساتھ مواقع موجود ہوتے ہیں۔

اس لیے بہترین عقلمندی یہ ہے کہ مشکلات سے صرفِ نظر کرتے ہوئے مواقع کو استعمال کیا جائے۔ اس طرح زیادہ بہتر طور پر مستقبل کی طرف اپنے سفر کو جاری رکھا جا سکتا ہے۔ عام طور پر دنیا میں لوگ ایک ہی عمل کو جانتے ہیں، اور وہ ہے مشکلات سے لڑ کر انہیں راستے سے ہٹانا، اور اس طرح اپنے لیے راہ ہموار کرنا۔ مگر اسلامک ایکٹیوزم یہ نہیں ہے۔

اسلامک ایکٹیوزم اس کے برعکس ہوتا ہے کہ مشکلات سے ٹکرانے کے بجائے انہیں نظر انداز کرو، اور عین اسی وقت جو مواقع موجود ہیں ان کو استعمال کرو۔ گویا اسلامک ایکٹیوزم ایک لفظ میں یہ ہے کہ مشکلات کو نظر انداز کرو اور مواقع کو استعمال کرو۔ Ignore the problems, avail the opportunities. مشکلات، مشکلات و مسائل کو موجودہ دنیا سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔

مشکلات و مسائل کا وجود اس دنیا میں اتنا ہی حتمی ہے جتنا کہ پھول کے درخت میں کانٹا۔ اس لیے مشکلات و مسائل سے ٹکرانا فطرت کی اٹل حقیقتوں سے ٹکرانا ہے۔ اور کون ہے جو فطرت کی حقیقتوں سے ٹکرا کر انہیں بدل سکے؟ عقلمند وہ ہے جو مشکلات و مسائل کو نظر انداز کر کے مواقع اور امکانات کو تلاش کرے۔

زندگی کا کامیاب سفر ہمیشہ امکانی راہوں میں جاری ہوتا ہے، نہ کہ مشکلات کی چٹانوں پر اپنا سر ٹکرانے سے۔ جس طرح درخت میں پھول اور کانٹا دونوں ہوتا ہے، اسی طرح موجودہ دنیا مشکلات اور مواقع دونوں سے بھری ہوئی ہے۔ آدمی کا امتحان یہ ہے کہ وہ مشکلات میں نہ الجھے، وہ مواقع کو دریافت کر کے انہیں استعمال کرے۔ وہ شکایت اور احتجاج کا طریقہ چھوڑ کر صبر و تحمل کے ساتھ اپنا راستہ طے کرتا رہے۔

یہی وہ لوگ ہیں جو آخر کار کامیاب ہوں گے۔ جو لوگ اس کے برعکس روش اختیار کریں، ان کے لیے خدا کی دنیا میں ناکامی کے سوا کوئی اور انجام مقدر نہیں۔ اسلامک تعارف، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 244۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.