Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Islam ek Ta'aruf
Islam ek Ta'aruf

Miyaana ravi

Urdu · 4 min

میانہ روی۔ حدیث میں آیا ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ آدمی تنگدست نہیں ہوگا جو اعتدال کا طریقہ اختیار کرے۔ مَا عَلَىٰ مَنِ اِخْتَصَدَ تفسیر عثمانی، صفحہ 369۔ اپنی آمدنی کے تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے بقدرِ ضرورت خرچ کرنا اعتدال ہے۔

اور جس آدمی کا حال یہ ہو کہ وہ آمدنی کی پرواہ کیے بغیر ہر چیز کے لیے خرچ کرتا رہے، خواہ وہ ضروری ہو یا غیر ضروری، تو ایسا شخص بے اعتدالی کے ساتھ خرچ کرنے والا انسان ہے۔ جو آدمی خرچ کے معاملے میں اعتدال کی روش اختیار کرے، وہ ہمیشہ خوشحال رہے گا۔ اور جو آدمی بے اعتدالی میں مبتلا ہو جائے، اس کو کوئی چیز تنگدستی اور محتاجی سے بچانے والی نہیں۔ اس اصول کا تعلق صرف مالیاتی معنوں میں آمد اور خرچ سے نہیں ہے، بلکہ وہ زندگی کے تمام معاملات سے تعلق رکھتا ہے۔

آمد و خرچ کی طرح دوسرے معاملات میں بھی ایک اعتدال کا طریقہ ہے، اور دوسرا بے اعتدالی کا طریقہ۔ اور اس دنیا میں کامیابی صرف اس کو ملتی ہے جو بے اعتدالی سے بچتے ہوئے اعتدال کی روش اختیار کرے۔ کسی سے آپ کی دوستی ہو تو ضروری ہے کہ آپ دوستی کو اعتدال کے دائرے میں رکھیں۔ اگر آپ نے اس کا لحاظ نہیں کیا تو عین ممکن ہے کہ آپ کی دوستی آخر کار پشیمانی کا سبب بن جائے۔

اسی طرح کسی سے آپ کا اختلاف ہو جائے تو ضروری ہے کہ آپ اختلاف کو اختلاف کے دائرے میں رکھیں، اس کو نفرت اور دشمنی کی حد تک نہ لے جائیں۔ اختلاف اگر اختلاف کے دائرے میں ہو تو وہ کسی وقت ختم ہو سکتا ہے، لیکن جب وہ بڑھ کر نفرت اور دشمنی بن جائے تو اس وقت اس کا ختم ہونا انتہائی حد تک دشوار ہو جاتا ہے۔ ہر آدمی کو اپنی زندگی کی تعمیر کے لیے جدوجہد کرنا پڑتا ہے۔ اس معاملے میں بھی ضروری ہے کہ آدمی اعتدال کا انداز اختیار کرے۔

وہ جب بھی کوئی اقدام کرے تو احتیاط کے ساتھ اقدام کرے۔ وہ جب بھی کوئی منصوبہ بنائے تو خواہش کے بجائے حقیقت پسندی کی رہنمائی میں بنائے۔ وہ جلد نتیجہ دیکھنے کی کوشش نہ کرے، بلکہ تدریج کے اصول کے مطابق اپنے کام کو آگے بڑھائے۔ اعتدال کا طریقہ کامیابی کا طریقہ ہے، اور بے اعتدالی کا طریقہ ناکامی کا طریقہ۔

اسلامک تعارف مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 235۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.