Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Islam ek Ta'aruf
Islam ek Ta'aruf

Intezaar karna

Urdu · 4 min

انتظار کرنا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں جو غزوات پیش آئے، ان میں سے ایک غزوہ وہ ہے جس کو "غزوۂ خندق" کہا جاتا ہے۔ اس موقع پر عرب کے قبائل بڑی تعداد میں اکٹھا ہو کر مدینہ آئے۔ انہوں نے چاہا کہ مدینے پر حملہ کر کے اس کو تباہ کر دیا جائے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب معلوم ہوا کہ مخالف قبائل بڑی تعداد میں مدینے کی طرف آ رہے ہیں، تو آپ نے فوراً یہ تدبیر کی کہ مدینے کے اطراف میں خندق کھودنا شروع کر دیا۔ قبائل کا لشکر جب مدینے کے پاس پہنچا تو یہاں خندق کھدی ہوئی تھی۔ وہ لوگ آسانی سے خندق کو پار نہیں کر سکتے تھے، چنانچہ انہوں نے خندق کے دوسری طرف پڑاؤ ڈال دیا۔ وہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اور آپ کے ساتھیوں کو باہر سے للکارتے رہے، مگر آپ ان سے جنگ کے لیے نہیں نکلے۔

آپ اپنے تمام ساتھیوں کے ہمراہ خندق کے دوسری طرف محفوظ طور پر رہ کر آنے والے وقت کا انتظار کرتے رہے۔ اس طرح تقریباً 3 ہفتے گزر گئے۔ آخر کار فطرت کی طاقتیں حرکت میں آئیں۔ ایک دن زبردست آندھی چلی۔

مخالف لشکر کے خیمے اکھڑ گئے۔ ان کے کھانے کی دیگیں اڑ کر دور جا گریں۔ ہر طرف افرا تفری مچ گئی۔ چنانچہ مخالفین کا لشکر گھبرا کر واپس چلا گیا۔

اس واقعے سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام کی پالیسیوں میں سے ایک پالیسی یہ ہے کہ کوئی ناموافق صورتحال پیش آئے تو فوری اقدام نہ کیا جائے، بلکہ انتظار کی پالیسی اختیار کی جائے۔ عین ممکن ہے کہ انتظار خود ایک حل بن جائے، اور آئندہ ایسے حالات پیش آئیں کہ اقدام کے بغیر مسئلہ اپنے آپ حل ہو جائے۔ فطرت کا نظام ایک خدائی نظام ہے۔ فطرت کے نظام کی صورت میں کائنات خود ہر آن فساد کو اصلاح کی صورت میں بدلنے کے لیے سرگرم ہے۔

انسان اگر صبر کی روش اختیار کرے، اور ناخوشگوار مواقع پر انتظار کی پالیسی پر قائم رہے، تو وہ دیکھے گا کہ فطرت کی طاقتوں نے متحرک ہو کر اس کا وہ کام زیادہ بہتر طور پر انجام دے دیا ہے جس کو وہ اپنے کمتر وسائل کے ذریعے صرف ناقص طور پر انجام دینا چاہتا تھا۔ اسلام ایک تعارف مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 234۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.