Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Islam ek Ta'aruf
Islam ek Ta'aruf

Third option

Urdu · 4 min

Third option: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مدنی دور میں ایک جنگ وہ پیش آئی جس کو "جنگِ موتہ" کہا جاتا ہے۔ یہ جنگ شام کی سرحد پر رومیوں اور ان کے حلیفوں کے مقابلے میں ہوئی تھی۔ اس کے آغاز ہی میں صحابہ کی ایک تعداد شہید ہو گئی۔ اس کے بعد لوگوں نے حضرت خالد ابن الولید کو سردار بنایا۔

حضرت خالد نے جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ دونوں فریقوں کے درمیان تعداد کے اعتبار سے ناقابلِ عبور حد تک فرق پایا جاتا ہے۔ چنانچہ وہ حکمت کے ساتھ پیچھے ہٹ گئے اور مزید لڑے بغیر مدینہ واپس آ گئے۔ اس وقت مسلمانوں کی ایک قابلِ لحاظ تعداد اس فیصلے سے اتفاق نہیں کرتی تھی۔ وہ لوگ سمجھتے تھے کہ یہ مقابلے کو چھوڑ کر پسپائی کا طریقہ اختیار کرنا ہے۔

اور جب انتخاب مقابلہ اور پسپائی کی دو حالتوں کے درمیان ہو تو مسلمان کو چاہیے کہ وہ مقابلے کا طریقہ اختیار کرے، نہ کہ پسپائی کا۔ یہ معاملہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش آیا یہ معاملہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش ہوا تو آپ نے حضرت خالد کے حق میں رائے دی۔ آپ نے جو کچھ فرمایا اس کا مطلب یہ تھا کہ تم لوگ صرف دو حالتوں کے درمیان سوچ رہے ہو: مقابلہ یا پسپائی۔ مگر یہاں ایک تیسری حالت بھی ہے اور وہ ہے بے فائدہ مقابلے کے میدان سے ہٹ کر مزید تیاری کے میدان میں واپس آ جانا۔

اور اپنے آپ کو اس قابل بنانا کہ آئندہ زیادہ مؤثر انداز میں فریقِ مخالف کے چیلنج کا جواب دیا جا سکے۔ اور خالد نے اسی تیسری حالت کا انتخاب کیا۔ اس واقعے سے معلوم ہوتا ہے کہ اکثر حالت میں لوگ سیاہ اور سفید کے درمیان سوچتے ہیں۔ وہ سمجھ نہیں پاتے کہ ظاہری دو حالتوں کے علاوہ وہاں ایک تیسری حالت بھی موجود ہے جو زیادہ مفید اور مؤثر ہے۔

اس تیسری حالت کا نام تھرڈ آپشن ہے اور مذکورہ سنتِ رسول سے معلوم ہوتا ہے کہ تھرڈ آپشن کا طریقہ عین اسلام کا طریقہ ہے۔ پہلا اور دوسرا آپشن کھلے طور پر موجود ہوتا ہے اس لیے ہر شخص اس کو جان لیتا ہے۔ مگر تیسرا آپشن جو زیادہ بہتر آپشن ہے وہ ہمیشہ چھپا ہوا ہوتا ہے اس لیے اس کو وہی سمجھتا ہے جو عقل والا ہے۔ اسلامک تعارف، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 232۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.