Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Islam ek Ta'aruf
Islam ek Ta'aruf

Fursat-e-amal

Urdu · 4 min

فرصتِ عمل: جب بھی زیادہ لوگ ساتھ مل کر زندگی گزاریں گے تو ان کے درمیان شکایت اور اختلاف کے واقعات بھی ضرور پیدا ہوں گے۔ ایسا ایک گھر کے اندر ہوگا، سماج کے اندر ہوگا، پورے ملک میں ہوگا، اور اسی طرح بین الاقوامی زندگی میں بھی ہوگا۔ انسان خواہ جس سطح پر بھی ایک دوسرے سے ملیں اور تعلقات قائم کریں، ان کے درمیان ناخوشگوار واقعات کا پیش آنا بالکل لازمی ہے۔ ایسی حالت میں کیا کیا جائے؟

ٹالرنس اسی سوال کا جواب ہے۔ ایسی حالت میں ایک شخص دوسرے شخص کے ساتھ، اور ایک گروہ دوسرے گروہ کے ساتھ، رواداری اور برداشت کا معاملہ کرے۔ مل جل کر زندگی گزارنے اور مل جل کر ترقی کرنے کی یہی واحد قابلِ عمل صورت ہے۔ اس اسپرٹ کے بغیر انسانی تمدن کی تعمیر اور اس کی ترقی ممکن نہیں۔

ٹالرنس کوئی انفعالی رویہ نہیں۔ یعنی اس کا مطلب یہ نہیں کہ آدمی کے لیے زیادہ بہتر چوائس لینے کا موقع تھا اور اس نے کمتر چوائس کو اختیار کر لیا۔ حقیقت یہ ہے کہ موجودہ دنیا میں اس کے سوا کوئی اور چوائس ہمارے لیے ممکن ہی نہیں۔ ٹالرنس ہماری ایک پریکٹیکل ضرورت ہے، نہ کہ انفعالی پسپائی۔

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آدمی ایک صورتحال کو اپنے لیے ناخوشگوار پا کر اس سے لڑنے لگتا ہے۔ وہ سمجھتا ہے کہ میری جدوجہد موجودہ صورتحال کو ہٹا کر دوسری زیادہ پسندیدہ صورت کو لانے کی جدوجہد ہے۔ مگر جب موجودہ صورتحال ختم ہوتی ہے تو اس کو معلوم ہوتا ہے کہ دوسری صورتحال میں بھی دوبارہ اسی قسم کا ناخوشگوار پہلو موجود ہے، جس کو برداشت نہ کرنے کی بنا پر وہ اس سے لڑ گیا تھا۔ ٹالرنس کا طریقہ ہم کو فرصتِ عمل دیتا ہے۔

اس کی وجہ سے یہ ممکن ہوتا ہے کہ ہم ناموافق حالات سے ایڈجسٹ کر کے اپنی زندگی کا سفر جاری رکھیں۔ اس کے برعکس، اگر ہم ٹالرنس کو چھوڑ دیں اور جو چیز بھی ہم کو ناموافق نظر آئے اس سے لڑنے لگیں، تو اس کا نتیجہ صرف یہ ہوگا کہ ہم ایک چیز کو برائی کے نام سے ختم کریں گے، صرف اس لیے کہ اس کے بعد ایک اور شدید تر برائی میں اپنے کو مبتلا کر لیں۔ اسلامک تعارف: مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 226۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.