Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Islam ek Ta'aruf
Islam ek Ta'aruf

Badla lena

Urdu · 4 min

بدلہ لینا۔ قرآن میں ارشاد ہوا ہے: «وَإِنْ عَاقَبْتُمْ فَاعَاقِبُوا بِمِثْلِ مَا عُوقِبْتُمْ بِهِ». اگر تم بدلہ لو تو اسی کے مثل بدلہ لو جو تمہارے ساتھ کیا گیا ہے۔ النحل 126۔

یہاں الفاظ بظاہر عام ہیں، مگر اس کا یہ مطلب لینا سراسر غلط ہوگا کہ کوئی شخص آپ کو گالی دے تو آپ بھی اس کے جواب میں اس کو اسی طرح گالی دینے لگیں۔ یہاں اگرچہ کوئی شرط مذکور نہیں، مگر وہ یہاں مفہوم یعنی understood ہے۔ وہ شرط یہ کہ تم جو بدلہ لو وہ اسلامی اخلاق کے دائرے میں ہو، نہ کہ اس سے باہر۔ معروف اخلاقی حدود کے اندر رہتے ہوئے ہی ہم اپنے کسی مخالف کا جواب دے سکتے ہیں، نہ کہ معروف اسلامی اور اخلاقی حدود کے باہر۔

مثلاً اگر کسی نے ہمارے خلاف نعرہ لگایا ہے تو ہم اس کو پتھر نہیں مار سکتے۔ کسی سے ہم کو اصولی اختلاف ہے تو ہم الزام تراشی کے انداز میں اس کا جواب نہیں دے سکتے۔ کسی قوم کے ایک فرد نے زیادتی کی ہے تو ہم اس قوم کے دوسرے افراد سے اس کا بدلہ نہیں لے سکتے۔ کسی نے الفاظ کے ذریعے ہماری دل آزاری کی ہے تو ہم گولی اور بم سے اس کو سزا نہیں دے سکتے۔

کسی نے ہم کو مالی نقصان پہنچایا ہے تو ہم اس کو قتل کر کے اس سے انتقام نہیں لے سکتے۔ اسی کے ساتھ اس کو بھی اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ بدلہ لینے کی بھی ایک حد ہے۔ اسی کے ساتھ اس کو بھی اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ بدلہ لینے کی بھی ایک حد ہے۔ مومن اسلامی اخلاق کے باہر جا کر کسی سے بدلہ نہیں لے سکتا۔

مثلاً کوئی گالی دے تو وہ اس کو گالی نہیں دے گا۔ کوئی الزام تراشی کرے تو وہ اس کے جواب میں الزام تراشی نہیں کرے گا۔ کوئی شخص کمینہ پن کا انداز اختیار کرے تو وہ اس کے لیے کمینہ نہیں بن جائے گا۔ ایسے مواقع پر مومن کو بدلہ لینے کے بجائے اعراض کرنا ہے۔

مومن اسلامی اخلاق کے دائرے میں بدلہ لے سکتا ہے۔ اگر معاملہ اسلامی اخلاق کے دائرے کے باہر کا ہو تو وہ خود صبر کرے گا اور معاملے کو خدا کے حوالے کر کے خاموش ہو جائے گا۔ برابر کا بدلہ لینا اسلام میں جائز ہے، مگر بدلہ لینا اتنا نازک کام ہے کہ جو شخص خدا سے ڈرتا ہو وہ اس کو زیادہ محفوظ طریقہ سمجھے گا کہ بدلہ لینے کے بجائے اسے معاف کر دے۔ اسلامک تعارف، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 208۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.