Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Islam ek Ta'aruf
Islam ek Ta'aruf

Afo-o-tawazo

Urdu · 3 min

عفو و تواضع۔ حدیث میں آیا ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ صدقہ دینے سے مال نہیں گھٹتا، اور بندہ جب معاف کرتا ہے تو خدا اس کی عزت میں اضافہ کر دیتا ہے۔ اور جو بندہ خدا کے لیے تواضع کرتا ہے، خدا اس کو بلندی عطا کر دیتا ہے۔ ما نقصت صدقةٌ من مالٍ، وما زاد الله عبدًا بعفوٍ إلا عزًّا.

وما تواضعَ أحدٌ لله إلا رفعه الله. صحیح مسلم، کتاب البرّ والصلة والأدب۔ اخلاق دوسرے لفظوں میں، دینے کا ایک معاملہ ہے۔ جب آدمی کسی سے اچھا بول بولتا ہے، یا اس کے ساتھ اچھا سلوک کرتا ہے، تو وہ اس کو اپنی محبت دے رہا ہوتا ہے۔

اسی طرح جب ایک شخص کسی دوسرے کی مالی مدد کرتا ہے، تو وہ بھی اپنی چیز کو دوسرے کے لیے دینا ہوتا ہے۔ بظاہر یہ دینا ایک طرفہ معلوم ہوتا ہے، یعنی آدمی دوسرے سے کچھ پائے بغیر اس کو اپنے پاس سے دے رہا ہے۔ مگر کوئی بھی اخلاقی معاملہ ایک طرفہ معاملہ نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ہر دینے میں پانے کا راز چھپا ہوا ہے۔

جس سماج میں لوگ ایک دوسرے کی مالی مدد کریں، ان کے اندر جمع کرنے کے بجائے خرچ کرنے کا مزاج ہو، اس سماج میں دولت کی گردش بڑھے گی اور استحصالی ذہنیت کا خاتمہ ہوگا۔ ایسے ماحول میں یہ بالکل فطری بات ہے کہ دینے والا مختلف طریقوں سے اپنے دینے کے فوائد میں حصے دار بن جائے۔ ایسے سماج میں جب عمومی بہبودی آئے گی، تو اس کا فائدہ ہر ایک کو پہنچے گا، یہاں تک کہ دینے والے کو بھی۔ جب کوئی شخص آپ کے سامنے سرکشی کرے، اور آپ اس کے مقابلے میں جوابی انداز اختیار نہ کریں، بلکہ تواضع کا انداز اختیار کریں، تو فطرت کا قانون حرکت میں آ کر آپ کا درجہ اونچا کر دیتا ہے، اور دوسرے کا درجہ نیچا۔

اس طرح تواضع کی روش اختیار کرنا عملی نتیجے کے اعتبار سے آدمی کے لیے سرفرازی کا سبب بن جاتا ہے۔ اسلامک تعارف: مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 188۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.