Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Islam ek Ta'aruf
Islam ek Ta'aruf

Apna muhaasaba

Urdu · 4 min

اپنا محاسبہ۔ حدیث میں آیا ہے کہ پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگ خود اپنا محاسبہ کرو، اس سے پہلے کہ تمہارا محاسبہ کیا جائے۔ حاسبوا أنفسكم قبل أن تحاسبوا. الترمذی۔

انسان موجودہ دنیا میں عمل کرنے کے لیے آزاد ہے، مگر وہ انجام کے معاملے میں آزاد نہیں۔ آپ کو اختیار ہے کہ جو چاہیں بولیں اور جو چاہیں کریں، مگر آپ کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ اپنے آپ کو اپنے قول و عمل کے انجام سے بچا سکیں۔ آدمی اپنی زبان سے کڑوا بول بولے تو ایسا نہیں ہو سکتا کہ سننے والوں پر کڑوے بول کا بھی وہی ردعمل ہو جو میٹھے بول کا ہوتا ہے۔ جو آدمی اپنی زبان سے کڑوا بول بولے، اس کو جاننا چاہیے کہ اس کو بہرحال لوگوں کی طرف سے منفی ردعمل کی قیمت بھگتنی پڑے گی۔

جو آدمی بے سوچے سمجھے عمل کرے، اس کو جاننا چاہیے کہ اس کا اس قسم کا عمل فطرت کے قانون کے مطابق اپنا نتیجہ ظاہر کرے گا، نہ کہ اس کی ذاتی خواہش کے مطابق۔ آدمی کے قول و عمل کا ایک انجام وہ ہے جو فوری طور پر دنیا میں ظاہر ہو جاتا ہے، دوسرا انجام وہ ہے جو موت کے بعد آخرت میں ظاہر ہوگا۔ آخرت کا انجام بھی وہی، آخرت کا انجام بھی بہرحال اسی طرح سامنے آنے والا ہے جس طرح دنیا کا انجام آدمی کے سامنے فوراً آ جاتا ہے۔ آدمی کو بلاشبہ یہ اختیار ہے کہ وہ جو چاہے بولے اور جو چاہے کرے، مگر یہ اختیار کسی کو بھی حاصل نہیں کہ وہ اپنے قول و عمل کے انجام سے اپنے آپ کو بچا سکے۔

نہ موجودہ دنیا میں اور نہ آخرت کی دنیا میں، جو مرنے کے بعد ہر ایک کے سامنے آنے والی ہے۔ ایسی حالت میں عقلمندی یہ ہے کہ ہر آدمی اپنا نگراں آپ بن جائے۔ ہر آدمی اس کو اپنا معمول بنا لے کہ ہر روز وہ اپنا محاسبہ کرتا رہے۔ ہر آدمی اپنا بے لاگ جائزہ لے کہ اس نے جو کچھ کیا یا کہا، کیا وہ اس قابل تھا کہ اس کو کہا جائے اور کیا جائے، یا وہ اس قابل نہ تھا۔

قبل اس کے کہ آدمی کی کارگزاری کا انجام اس کے اوپر ٹوٹ پڑے، اسے چاہیے کہ وہ اپنا محاسبہ کر کے پیشگی طور پر اس سے بچنے کے لیے فکرمند ہو جائے۔ اسلامک تعارف، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 182۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.