Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Islam ek Ta'aruf
Islam ek Ta'aruf

Islami akhlaaq

Urdu · 3 min

اسلامی اخلاق: شوہر اور بیوی کے درمیان اگر اختلاف ہو جائے تو اس وقت دونوں کو کیا کرنا چاہیے، اس کا حکم بتاتے ہوئے قرآن میں ارشاد ہوا ہے کہ طلاق دو بار ہے، پھر یا تو قاعدے کے مطابق رکھ لینا ہے یا خوش اسلوبی کے ساتھ رخصت کر دینا۔ الطلاق مرتان: فإمساكٌ بمعروف أو تصريحٌ بإحسان. البقرہ 229۔ یہ آیت اپنے ابتدائی مفہوم کے لحاظ سے شوہر اور بیوی کے تعلق کے بارے میں آئی ہے، مگر اسی کے ساتھ اس کا ایک وسیع تر انطباق بھی ہے۔

یہ آیت دراصل اسلام کی ایک اخلاقی اسپرٹ کو بتاتی ہے۔ اس اسپرٹ کا تعلق تمام انسانی تعلقات سے ہے۔ اجتماعی زندگی میں بار بار ایسا ہوتا ہے کہ ایک انسان اور دوسرے انسان کے درمیان کوئی معاملاتی تعلق قائم ہوتا ہے، مثلاً مل کر سفر کرنا، مل کر ارادہ چلانا، مل کر ادارہ چلانا، مل کر تجارت کرنا وغیرہ۔ اس طرح کے ہر ملاپ میں دو یا زیادہ انسان کبھی محدود مدت کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ ہو جاتے ہیں، اور کبھی لمبی مدت کے لیے۔

کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں مستقل تعلق کے نام پر دو شخصوں کے درمیان ملاپ قائم ہوتا ہے، مگر بعد کو ایسی صورتیں پیش آتی ہیں کہ ان کا باہمی تعلق ٹوٹ جاتا ہے۔ ایسے تمام معاملات میں اتحاد کے متعلق طرفین کو جس اسلامی اصول کی پابندی کرنی چاہیے، وہ یہ ہے کہ یا تو خوش اسلوبی کے ساتھ تعلق کو باقی رکھیں یا خوش اسلوبی کے ساتھ ایک دوسرے سے جدا ہو جائیں۔ دو انسان جب کسی مقصد کے لیے باہم متحد ہوں تو شریعت انہیں یہ حکم نہیں دیتی کہ وہ ہر حال میں اپنے اتحاد کو باقی رکھیں، لیکن معاملے کے دونوں فریقوں کے لیے شریعت کا یہ لازمی حکم ہے کہ وہ اتحاد اور اختلاف دونوں حالتوں میں اخلاقی معیار کو ترک نہ کریں۔ دونوں میں سے کسی کو یہ حق نہیں کہ تعلق ٹوٹنے کے بعد ایک فریق دوسرے کو بدنام کرنے لگے یا اس کی جڑ اکھاڑنے کے لیے سرگرم ہو جائے۔

اسلامک تعارف مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 167۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.