Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Islam ek Ta'aruf
Islam ek Ta'aruf

Dusron se fayeda uthaana

Urdu · 3 min

دوسروں سے فائدہ اٹھانا قرآن و أمرهم شورى بينهم سورہ الشوریٰ آیت 38۔ اور اہلِ ایمان اپنا کام آپس کے مشورے سے کرتے ہیں۔ حدیث: "المشورة حسنٌ من الندامة وأمانٌ من الملامة" مشورہ شرمندگی سے محفوظ رکھنے کا قلعہ ہے، اور ملامت کے مقابلے میں امان ہے۔ عمر فاروق رأي الفردي كالخيط السهيل اکیلے آدمی کی رائے کچے دھاگے کی مانند ہے۔

عبد الحميد المشاورة في رأيه ناظرٌ من ورائه اپنے معاملے میں مشورہ کرنے والا ایسا ہے جیسے اپنے پیچھے کی طرف دیکھنے والا۔ لقمان حکیم: "شاور من جرب الأمور فإنه يعطيك من رأيه" ما قام علیہ بالغلائ وأنت تأخذه مجانًا تجربے کار سے مشورہ لو، کیونکہ وہ تجھ کو مفت وہ چیز دیتا ہے جو اس کو مہنگی قیمت پر ملی ہے۔ مقولة: "نصف رأيك مع أخيك فشاوره ليكمل لك رأيك" تمہاری رائے کا آدھا تمہارے بھائی کے پاس ہے، تم اس سے مشورہ کرو تاکہ تمہاری رائے مکمل ہو جائے۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب سے بہت زیادہ مشورہ کیا کرتے تھے۔

ما رأيت أحدًا أكثر مشورةً لأصحابه من النبي صلى الله عليه وسلم اللہ پر ایمان اور اللہ کی معرفت کے بعد ایک آدمی کے اندر جو مزاج بنتا ہے، اس کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ وہ اپنے معاملات میں بہت زیادہ مشورہ کرنے لگتا ہے۔ مشورہ عقل کا تقاضا ہے؛ کسی ایک آدمی کی سمجھ کبھی سارے پہلوؤں کا احاطہ نہیں کر سکتی۔ ہر آدمی کی سمجھ محدود سمجھ ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہر عقلمند آدمی مشورے کو پسند کرتا ہے تاکہ دوسروں کی رائے معلوم کر کے اپنی رائے کی کمی کی تلافی کر سکے۔ اسلامک تعارف مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 163۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.