Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Islam ek Ta'aruf
Islam ek Ta'aruf

Faraayez par nazar

Urdu · 4 min

فرائض پر نظر: حدیث میں آیا ہے کہ پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عنقریب حکمرانوں میں بگاڑ آ جائے گا۔ لوگوں نے پوچھا کہ اس وقت ہم کیا کریں؟ آپ نے فرمایا کہ تم لوگ حاکموں کو ان کا حق ادا کرو اور اپنا حق خدا سے مانگو۔ ادّوا إليهم حقهم وسلوا الله حقكم.

بخاری و مسلم، بحوالہ: مشکات المصابیح جلد 2، صفحہ 1087۔ یہی بات حضرت مسیح نے ان الفاظ میں فرمائی کہ جو قیصر کا ہے، قیصر کو دو، اور جو خدا کا ہے، خدا کو دو۔ یہ آسمانی شریعتوں کی ایک اہم تعلیم ہے۔ دوسرے لفظوں میں اس کو اس طرح بیان کیا جا سکتا ہے کہ انسان کو چاہیے کہ وہ حقوق کے بجائے فرائض پر نظر رکھے۔

وہ حقوق کے نام پر دوسروں سے ٹکراؤ کرنے کے بجائے خود اپنی ڈیوٹی کو پہچانے اور اس کو پورا کرنے میں لگ جائے۔ اس کا تقاضا ہے کہ آدمی کی نظر اپنے حق پر نہ ہو بلکہ اپنے فریضے پر ہو۔ وہ یہ نہ دیکھے کہ اس کو کیا ملا اور کیا نہیں ملا، بلکہ اس کی ساری توجہ اس پر مرتکز رہے کہ خود اس نے کیا دیا، اس نے انسانیت کے اثاثے میں کیا اضافہ کیا۔ حقوق طلبی کا مزاج سماج میں انتشار اور ٹکراؤ پیدا کرتا ہے۔

وہ باہمی اعتماد کی فضا کو ختم کر دیتا ہے۔ وہ نفرت اور دشمنی کی فضا پیدا کرتا ہے۔ اس کے برعکس، جس سماج کے افراد کی نظر خود اپنی ڈیوٹی پر ہو، وہ وہاں سماج میں مثبت قدروں کو فروغ ہوگا۔ وہاں باہمی اعتماد کا ماحول پرورش پائے گا۔

لوگ ایک دوسرے کا احترام کریں گے۔ ایسے سماج میں امن اور سکون کی ہوائیں چلیں گی۔ سماج سے حکومت بنتی ہے، حکومت سے سماج نہیں بنتا۔ اگر کسی سماج میں مثبت قدروں کو فروغ حاصل ہو جائے تو اس کے بعد وہاں جو حکومت بنے گی، وہ بھی اپنے آپ ایک درست حکومت ہوگی۔

اس کے برعکس، جس سماج میں منفی قدروں کا غلبہ ہو، وہاں حکومت بھی ویسی ہی ہوگی جیسا کہ وہاں کا سماج ہے۔ حدیث کا مذکورہ اصول سماج کی اصلاح کا بھی ضامن ہے اور اسی کے ساتھ حکومت کی اصلاح کا بھی ضامن۔ ذاتی اصلاح اجتماعی اصلاح کی سب سے بڑی ضمانت ہے۔ اسلامک تعارف، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 145۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.