Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Islam ek Ta'aruf
Islam ek Ta'aruf

Islaahi zindagi

Urdu · 4 min

اصلاحی زندگی: قرآن میں بتایا گیا ہے کہ خدا کے پیغمبر حضرت شعیب کو اللہ تعالیٰ نے اہلِ مدین کی طرف بھیجا، جن کی حیثیت اس وقت ایک بگڑی ہوئی قوم کی تھی۔ پیغمبر نے ان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے میری قوم، اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا کوئی تمہارا معبود نہیں۔ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے دلیل پہنچ چکی ہے، پس ناپ اور تول پوری کرو، اور لوگوں کو ان کی چیزیں گھٹا کر نہ دو۔ اور فساد نہ ڈالو زمین میں اس کی اصلاح کے بعد؛ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم مومن ہو۔

الاعراف 85: قرآن کے مطابق موجودہ دنیا ایک اصلاح یافتہ دنیا ہے۔ یہاں صحیح زندگی یہ ہے کہ آدمی دنیا کے اصلاح یافتہ نقشے کو باقی رکھتے ہوئے یہاں زندگی گزارے۔ اگر وہ فطرت کے اس مقرر نقشے میں بگاڑ پیدا کرے تو یہ اس کے لیے ایک ناقابلِ معافی جرم ہوگا۔ اس جرم کی پکڑ سے وہ خدا کے یہاں بچ نہیں سکتا۔

اس فطری نقشے کا ایک پہلو وہ ہے جو مادی دنیا سے تعلق رکھتا ہے، مثلاً ہوا کا نظام، پانی کا نظام، درختوں کا نظام، زراعت کا نظام وغیرہ۔ ان نظاموں میں تبدیلی کیے بغیر اس سے استفادہ کرنا انسان کا حق ہے۔ لیکن اگر وہ اس نظام کو بدلے، مثلاً وہ زمین کے درختوں کو کاٹ ڈالے، یا پانی کے ذخیرے کو آلودہ کر دے، یا ایسی کارروائی کرے جس سے ہوا میں گیسوں کا تناسب بدل جائے، تو اس قسم کا کوئی بھی عمل اس کے لیے ایک ناقابلِ معافی جرم ہوگا۔ دوسرا نقشہ وہ ہے جو انسانی سماج میں مطلوب ہے۔

اس کا علامتی معیار ترازو ہے۔ ترازو کی صفت یہ ہے کہ وہ چیزوں کو نہایت منصفانہ طور پر تولتا ہے۔ کم یا زیادہ تولنا ترازو کی فطرت کے خلاف ہے۔ انسان کو بھی اسی صفت کو اختیار کرنا ہے۔

انسان کو چاہیے کہ وہ اس دنیا میں لوگوں کے ساتھ معاملہ کرنے میں ترازو کی مانند انصاف کا رویہ اختیار کرے۔ وہ منصفانہ روش کے اصول پر اپنی زندگی کا نقشہ بنائے۔ ترازو ایک اعتبار سے صحیح تول کی علامت ہے، اور دوسرے اعتبار سے پورے اخلاقی رویے میں انصاف اور دیانت داری کی علامت۔ اسلامک تعارف: مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 144۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.