Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Islam ek Ta'aruf
Islam ek Ta'aruf

Mohabbat-e-aam

Urdu · 4 min

محبتِ عام۔ حدیث میں آیا ہے کہ پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص مومن نہیں ہو سکتا جب تک اس کا یہ حال نہ ہو جائے کہ وہ اپنے بھائی کے لیے بھی اسی چیز کو محبوب رکھے جس کو وہ اپنے لیے محبوب رکھتا ہے۔ يعني لا يؤمن أحدكم حتى يحب لأخيه ما يحب لنفسه. فتح الباری، جلد 1، صفحہ 73۔

اس حدیث میں انسانی اخلاق کا ایک ایسا سادہ معیار بتایا گیا ہے جس کو ہر آدمی سمجھے اور ہر آدمی اس کو اپنا سکے۔ حقیقت یہ ہے کہ اس معاملے میں اس سے زیادہ سادہ معیار اور کوئی نہیں ہو سکتا۔ ہر آدمی بتائے بغیر یہ جانتا ہے کہ کیا چیز اس کو پسند ہے اور وہ کون سی چیز ہے جو اس کو پسند نہیں۔ وہ کون سی بات ہے جو اس کو اچھی لگتی ہے اور وہ کون سی بات ہے جو اس کو بری معلوم ہوتی ہے۔

اسلام کی یہ تعلیم ہے کہ ہر آدمی اسی جانے پہچانے معیار کو دوسروں کے لیے بھی اختیار کرے۔ ہر آدمی کو یہ پسند ہے کہ اس سے بات کرنے والا ٹھنڈے انداز میں اس سے بات کرے۔ اب ہر آدمی کو چاہیے کہ دوسروں سے بات کرنے میں وہ بھی ہمیشہ ٹھنڈا انداز اختیار کرے۔ ہر آدمی کو یہ پسند ہے کہ کوئی شخص جب اس سے وعدہ کرے تو وہ اپنے وعدے کو پورا کرے۔

اب یہی روش اس کو بھی دوسروں کے ساتھ اختیار کرنا چاہیے۔ ہر آدمی کو یہ پسند ہے کہ اس کے ساتھ جب کسی کا لین دین ہو تو وہ اس کے ساتھ خیانت کا معاملہ نہ کرے۔ اب اس کو بھی دوسروں کے ساتھ اسی طرح کا معاملہ کرنا چاہیے۔ برا انسان وہ ہے جو ایک حقیقت کو اپنے بارے میں جانے مگر وہ اسی حقیقت کو دوسروں کے بارے میں بھول جائے۔

اس کے مقابلے میں اچھا انسان وہ ہے جس کے اندر اس قسم کی دو عملی نہ ہو۔ وہ دوسروں کے لیے بھی ویسا ہی ہو جیسا کہ وہ خود اپنے آپ کے لیے ہے۔ صرف اپنی پسند کو جاننا خودغرضی ہے۔ اپنی پسند کے ساتھ دوسروں کی پسند کو جاننا ایثار ہے۔

خودغرضی انسان کی انسانیت کی توہین ہے۔ اس کے برعکس ایثارِ انسانیت کا اعلیٰ ترین درجہ ہے۔ خودغرض انسان صرف اپنے آپ کو جانتا ہے اور صاحبِ ایثار انسان اپنے ساتھ دوسروں کو بھی۔ اسلام ایک تعارف، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 116۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.