Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Islam ek Ta'aruf
Islam ek Ta'aruf

Deen-e-rahmat

Urdu · 4 min

دینِ رحمت: آپ قرآن کو کھولیں تو آپ دیکھیں گے کہ اس کی سب سے پہلی آیت یہ ہے: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ یعنی اللہ کے نام سے، جو بڑا مہربان، نہایت رحم والا ہے۔ یہ آیت قرآن میں 114 بار آئی ہے۔ اس سے اس کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ رحم یا مہربانی کی قدر اسلام کے نزدیک سب سے زیادہ اہم ہے۔

ہر سچے مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ رحمت و رافت اور شفقت و مہربانی کا پیکر بنے۔ اس کے دل میں دوسروں کے لیے مہربانی کے سوا کوئی اور جذبہ موجود نہ ہو۔ اسلام میں یہ تعلیم دی گئی ہے کہ جب بھی ایک شخص دوسرے شخص سے ملے تو وہ اس سے "السلام علیکم" کہے، یعنی ہر ایک دوسرے کے لیے امن و سلامتی کا اظہار کرے۔ نماز اسلام میں ایک ایسی عبادت ہے جو ہر روز پانچ وقت ادا کی جاتی ہے، یعنی مسنون نمازیں اس کے علاوہ ہیں۔

ہر نماز کے آخر میں نماز پڑھنے والا دائیں اور بائیں اپنا منہ پھیر کر کہتا ہے: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ یعنی تمہارے اوپر اللہ کی سلامتی اور برکت ہو۔ اس طرح ہر مسلمان کو یہ تعلیم دی گئی کہ وہ ساری دنیا کے انسانوں کے لیے اپنے سینے میں مہربانی کے جذبات کی پرورش کرے۔ اس کا دل تمام انسانوں کے لیے رحمت و شفقت سے بھرا ہوا ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ اسلام دینِ رحمت ہے۔

اس کی تمام تعلیمات براہِ راست یا بالواسطہ طور پر امن اور رحمت سے متعلق ہیں۔ اسلام یہ چاہتا ہے کہ ہر انسان کے دل میں دوسرے انسان کے لیے بہتر جذبات موجود ہوں۔ ہر ایک دوسرے کو انسان کے روپ میں دیکھے، نہ کہ اپنے اور غیر دوست اور دشمن کی نظر سے۔ بہتر انسانی سماج بنانے کی یہی واحد تدبیر ہے، اور اسلام میں بار بار اس کی خصوصی تاکید کی گئی ہے۔

جس سماج میں لوگوں کے درمیان اس قسم کا ماحول ہو، وہ سماج لازماً ترقی کرے گا۔ ایسے سماج میں ہر ایک کو دوسرے سے وہ چیز ملے گی جو وہ اپنے لیے چاہتا ہے۔ ہر ایک اس چیز سے بچا رہے گا جس کو وہ اپنے لیے پسند نہیں کرتا۔ اسلام رحمت کلچر ہے۔

اس کی تمام اخلاقی تعلیمات کا مقصد یہ ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے محبت کریں۔ لوگ ایک دوسرے کے لیے رحمت کا پیکر بن جائیں۔ اسلامک تعارف، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 113۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.