Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Islam ek Ta'aruf
Islam ek Ta'aruf

Do balandiyan

Urdu · 4 min

دو بلندیاں۔ قرآن کی سورہ نمبر 90 میں ارشاد ہوا ہے: "نہیں، میں قسم کھاتا ہوں اس شہر کی، اور تم اس میں مقیم ہو"۔ اور قسم ہے باپ کی اور اس کی اولاد کی، ہم نے انسان کو مشقت میں پیدا کیا ہے۔ کیا وہ خیال کرتا ہے کہ اس پر کسی کا زور نہیں؟

کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال خرچ کر دیا۔ کیا وہ سمجھتا ہے کہ کسی نے اس کو نہیں دیکھا؟ کیا ہم نے اس کو دو آنکھیں نہیں دیں، اور ایک زبان اور دو ہونٹ؟ اور ہم نے اس کو دونوں راستے بتا دیے۔

پھر وہ گھاٹی پر نہیں چڑھا۔ اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ گھاٹی؟ گردن کو چھڑانا، یا بھوک کے زمانے میں کھلانا؟ قرابت دار یتیم کو، یا خاک نشی محتاج کو؟

پھر وہ ان لوگوں میں سے ہو جو ایمان لائے، اور ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کی، اور ایک دوسرے کو ہمدردی کی نصیحت کی۔ یہی لوگ نصیب والے ہیں۔ اور جو ہماری آیتوں کے منکر ہوئے، وہ بدبختی والے ہیں۔ ان پر آگ چھائی ہوگ، ان پر آگ چھائی ہوئی ہوگی۔

البلد ایک تبیث۔ انسان کسی حال میں اپنے آپ کو مشقتوں سے آزاد نہیں کر پاتا۔ اس سے معلوم ہوا کہ انسان کسی بالاتر قوت کے ماتحت ہے۔ اسی طرح انسان کی آنکھیں بتاتی ہیں کہ کوئی برتر آنکھ بھی ہے جو اس کو دیکھ رہی ہے۔

انسان کی قوت نطق اس بات کی علامت ہے کہ اس کے اوپر بھی ایک صاحب نطق موجود ہے، جس نے اس کو نطق کی صلاحیت دی، اور اس کو ہدایت کا راستہ دکھایا۔ آدمی اگر حقیقی معنوں میں اپنے آپ کو پہچان لے، تو یقیناً وہ خدا کو بھی پہچان لے گا۔ خدا نے انسان کو دو قسم کی بلندیوں پر چڑھنے کا حکم دیا ہے: ایک انسان کے ساتھ منصفانہ سلوک، اور انسان کی ضرورتوں میں اس کے کام آنا۔ دوسری چیز اللہ پر ایمان و یقین ہے۔

یہ ایمان و یقین جب آدمی کے اندر گہرائی کے ساتھ اترتا ہے، تو وہ آدمی کی اپنی ذات تک محدود نہیں رہتا، بلکہ متعدی بن جاتا ہے۔ ایسا انسان دوسروں کو بھی اسی حق پر لانے کی کوشش کرنے لگتا ہے، جس کو وہ خود اختیار کیے ہوئے ہے۔ خدائی اصولوں کے تحت زندگی گزارنا انسان کو مشکل معلوم ہوتا ہے، مگر یہ بظاہر مشکل اپنے اندر آسانی لیے ہوئے ہے، کیونکہ وہ انسان کو ابدی نجات کی طرف لے جانے والی ہے۔ اسلام ایک تعارف۔

مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 101۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.