Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Islam ek Ta'aruf
Islam ek Ta'aruf

Taqlikhi mansuba

Urdu · 4 min

تخلیقِ منصوبہ: قرآن کی سورہ نمبر 67 میں ارشاد ہوا ہے کہ اے لوگو! بڑا بابرکت ہے وہ جس کے ہاتھ میں بادشاہی ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تم کو جانچے کہ تم میں سے کون اچھا کام کرتا ہے۔ اور وہ زبردست ہے، بخشنے والا ہے۔

جس نے بنائے سات آسمان، اوپر تلے؛ تم رحمان کے بنانے میں کوئی خلل نہیں دیکھو گے۔ پھر نگاہ ڈال کر دیکھ لو، کیا تم کو کوئی خلل نظر آتا ہے؟ پھر بار بار نگاہ ڈال کر دیکھو، نگاہ ناکام تھک کر تمہاری طرف واپس آ جائے گی۔ اور ہم نے قریب کے آسمانوں کو چراغوں سے سجایا ہے، اور ہم نے ان کو شیطانوں کے مارنے کا ذریعہ بنایا ہے۔

اور ہم نے ان کے لیے دوزخ کا عذاب تیار کر رکھا ہے۔ اور جن لوگوں نے اپنے رب کا انکار کیا، ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے، اور وہ برا ٹھکانہ ہے، الملک ایک تچے۔ جب ایک شخص موجودہ دنیا کا مطالعہ کرتا ہے تو اس کو یہاں بظاہر ایک تضاد نظر آتا ہے: انسان کے سوا جو بقیہ کائنات ہے، وہ انتہائی حد تک منظم اور کامل ہے۔ اس میں کہیں کوئی نقص نظر نہیں آتا۔

اس کے برعکس انسانی زندگی میں ظلم و فساد نظر آتا ہے۔ اس کی وجہ انسان کی علیحدہ نوعیت ہے۔ انسان اس دنیا میں حالتِ امتحان میں ہے۔ امتحان لازمی طور پر عمل کی آزادی چاہتا ہے۔

اس عمل کی آزادی نے انسان کو یہ موقع دیا ہے کہ وہ دنیا میں ظلم و فساد کر سکے۔ انسانی دنیا کا ظلم انسانی آزادی کی قیمت ہے۔ اگر یہ حالات نہ ہوں تو ان قیمتی انسانوں کا انتخاب کیسے کیا جائے گا جنہوں نے ظلم کے مواقع پاتے ہوئے ظلم نہیں کیا؟ جنہوں نے سرکشی کی طاقت رکھنے کے باوجود اپنے آپ کو سرکشی سے بچایا۔

انسان کے سوا کائنات میں جو دوسری چیزیں ہیں، ان کے لیے نہ جنت ہے اور نہ جہنم۔ مگر انسان کا معاملہ اس سے مختلف ہے۔ انسان ایک ذمہ دار مخلوق ہے۔ انسان کو استثنائی طور پر حق و باطل کے درمیان تمیز کرنے کی صلاحیت دی گئی ہے۔

حال کا یہ فرق مستقبل کے فرق کی ایک علامت ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آخر کار انسان کا جائزہ لیا جائے گا، اور اس کے بعد امتحان میں کامیاب ہونے والوں کو انعام ملے گا۔ اور جو لوگ ناکام ہوں گے، وہ سزا کے مستحق قرار پائیں گے۔ اسلام ایک تعارف: مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 92۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.