Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Islam ek Ta'aruf
Islam ek Ta'aruf

Haar jeet ka din

Urdu · 4 min

ہر جیت کا دن۔ قرآن کی سورہ نمبر 64 میں ارشاد ہوا ہے کہ اے لوگو! خدا ہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا، پھر تم میں سے کوئی ماننے والا ہے اور کوئی نماننے والا، اور خدا دیکھ رہا ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔ اس نے آسمانوں اور زمین کو ٹھیک طور پر پیدا کیا، اور اس نے تمہاری صورت بنائی تو نہایت اچھی صورت بنائی، اور اسی کی طرف لوٹنا ہے۔

وہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے، اور وہ جانتا ہے جو کچھ تم چھپاتے ہو اور جو تم ظاہر کرتے ہو۔ اور خدا دلوں تک کی باتوں کا جاننے والا ہے۔ انکار کرنے والوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ہرگز دوبارہ اٹھائے نہ جائیں گے۔ کہو کہ ہاں، میرے رب کی قسم، تم ضرور اٹھائے جاؤ گے۔

پھر تم کو بتایا جائے گا جو کچھ تم نے کیا ہے۔ اور یہ خدا کے لیے بہت آسان ہے۔ پس خدا پر ایمان لاؤ، اور اس کے پیغمبر پر، اور اس نور پر جس کو ہم نے اتارا ہے۔ وہ خدا جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔

جس دن وہ تم سب کو ایک جمع ہونے کے دن جمع کرے گا، یہی دن ہر جیت کا دن ہوگا۔ اور جو شخص خدا پر ایمان لایا ہوگا، اور اس نے نیک عمل کیا ہوگا، خدا اس کے گناہ اس سے دور کر دے گا، اور اس کو باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔ وہ ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ یہی ہے بڑی کامیابی۔

التغابن دو تنوع۔ کسی شخص کو دنیا میں کامیابی مل جائے تو وہ خوش ہوتا ہے، اور جو شخص یہاں ناکامی سے دوچار ہو، وہ لوگوں کی نظر میں حقیر بن کر رہ جاتا ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ یہاں کی ہار بھی بے قیمت ہے اور جیت بھی۔ ہار جیت کا اصل مقام آخرت ہے۔

ہارنے والا وہ ہے جو آخرت میں ہارے، اور جیتنے والا وہ ہے جو آخرت میں جیتے۔ اور وہاں کی ہار جیت کا معیار بالکل مختلف ہے۔ دنیا میں ہار جیت ظاہری مادیات کی بنیاد پر ہوتی ہے، اور آخرت کی ہار جیت خدائی معیار کی بنیاد پر ہوگی۔ اس وقت دیکھنے والے یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ یہاں سارا معاملہ بالکل بدل گیا ہے۔

جس پانے کو لوگ پانا سمجھ رہے تھے، وہ دراصل کھونا تھا، اور جس کھونے کو لوگوں نے کھونا سمجھ رکھا تھا، وہی دراصل وہ چیز تھی جس کو پانا کہا جائے۔ اسلامک تعارف، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 91۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.