Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Islam ek Ta'aruf
Islam ek Ta'aruf

Theek tol

Urdu · 4 min

ٹھیک تول۔ قرآن کی سورہ نمبر 55 میں ارشاد ہوا ہے: "خدائے رحمان"۔ اس نے قرآن کی تعلیم دی، اس نے انسان کو پیدا کیا، اس کو بولنا سکھایا۔ سورج اور چاند کے لیے ایک حساب ہے، اور ستارے اور درخت سجدہ کرتے ہیں۔

اور اس نے آسمان کو اونچا کیا، اور اس نے ترازو رکھ دی کہ تم تولنے میں زیادتی نہ کرو۔ اور انصاف کے ساتھ سیدھی ترازو تولو، اور تول میں نہ گھٹاؤ۔ الرحمن۔ ایک تنو۔

انسان کو پیدا کرنا اور اس کے لیے آسمانی ہدایت اتارنا، دونوں ہی خدا کی صفتِ رحمت کا ظہور ہیں۔ انسان کو پیدا کر کے خدا نے اس کو یہ موقع دیا کہ وہ زمین و آسمان میں اعلیٰ ترقی کا مقام حاصل کرے۔ وہ خوشیوں اور لذتوں کی ایک ابدی دنیا اپنے لیے پا لے۔ اس کے بعد پیغمبر کی بعثت اور آسمانی کتاب کا نزول، گویا اس نعمتِ الٰہی کا اتمام ہے۔

اس طرح انسان کو یہ موقع فراہم کیا گیا کہ وہ صحیح رہنمائی کے ساتھ یہاں اپنی زندگی کا آغاز کرے۔ وہ ادھر ادھر بھٹکے بغیر، اس سیدھی شاہراہ پر اپنا سفر جاری رکھے جو اس کو منزلِ مقصود تک پہنچانے والی ہے۔ خدا نے انسان کو بنایا، اس کو نطق کی انوکھی صلاحیت دی، جو ساری معلوم کائنات میں کسی کو حاصل نہیں۔ پھر انسان سے جو عادلانہ روش مطلوب تھی، اس کا عملی نمونہ اس نے کائنات میں قائم کر دیا۔

انسان کے گرد و پیش کی پوری دنیا، عین اسی اصولِ عدل پر قائم ہے جو انسان سے خدا کو مطلوب ہے۔ اور قرآن میں اسی عدل کو لفظی طور پر بیان کر دیا گیا ہے۔ قرآن خدائی عدل کا لفظی اظہار ہے، اور کائنات خدائی عدل کا عملی اظہار۔ بندوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے قول و عمل کو اسی ترازو سے ناپتے رہیں۔

وہ نہ لینے میں بے انصافی کریں اور نہ دینے میں۔ ترازو عدل کی علامت ہے۔ وہ کسی چیز کو ٹھیک معیاری وزن کے مطابق تول دیتا ہے۔ یہ ترازو بتاتا ہے کہ انسان کو اس دنیا میں لینے اور دینے کے معاملے میں کیا اصول اختیار کرنا چاہیے۔

اس کو چاہیے کہ اپنے قول و عمل میں یکسانیت پیدا کرے۔ اس کی ہر روش، اس معیار کے مطابق ہو جو حق و صداقت کا معیار ہے۔ اسلام ایک تعارف، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 90۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.