Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Islam ek Ta'aruf
Islam ek Ta'aruf

Ahd-e-fitrat

Urdu · 4 min

اہلِ فطرت، قرآن کی سورہ نمبر 36 میں ارشاد ہوا ہے: "اور اے مجرموں! آج تم الگ ہو جاؤ۔ " اے اولادِ آدم، کیا میں نے تم کو تاکید نہیں کر دی تھی کہ تم شیطان کی عبادت نہ کرنا؟ بے شک وہ تمہارا کھلا دشمن، بے شک وہ تمہارا کھلا ہوا دشمن ہے۔

اور یہ کہ تم میری ہی عبادت کرنا، یہی سیدھا راستہ ہے۔ اور اس نے تم میں سے ایک کثیر گروہ کو گمراہ کر دیا، تو کیا تم سمجھتے نہیں تھے؟ یہ ہے جہنم جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا۔ اب اپنے کفر کے بدلے میں اس میں داخل ہو جاؤ۔

آج ہم ان کے منہ پر مہر لگا دیں گے، اور ان کے ہاتھ ہم سے بولیں گے، اور ان کے پاؤں گواہی دیں گے جو کچھ یہ لوگ کرتے تھے۔ یاسین 59:65۔ موجودہ زندگی میں اچھے لوگ اور برے لوگ ایک ہی دنیا میں رہتے ہیں۔ اگلی زندگی میں دونوں کی دنیایں الگ الگ کر دی جائیں گی۔

شیطان کے بندے شیطان کے ساتھ، اور رحمان کے بندے رحمان کے ساتھ۔ کوئی آدمی شیطان کے نام پر شیطان کی پرستش نہیں کرتا، مگر بالواسطہ طور پر غیر اللہ کا۔ ہر پرستار دراصل شیطان کا پرستار ہے، کیونکہ وہ شیطان ہی کی تزئین کے تحت ایسا کر رہا ہے۔ مثلاً فرشتوں اور قومی بزرگوں کی پرستش اس طرح شروع ہوئی کہ شیطان نے ان کے بارے میں بے اصل عقیدے لوگوں کے ذہن میں ڈالے، اور لوگ ان شیطانی ترغیبات سے متاثر ہو کر ان کی پرستش کرنے لگے۔

جدید تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ انسان کی کھال ایک قسم کا ریکارڈر ہے، جس پر آدمی کی بولی ہوئی آوازیں مرتسم ہو جاتی ہیں، اور ان کو دہرایا جا سکتا ہے۔ یہ ایک نشانی ہے جو اس بات کو قابلِ فہم بنا رہی ہے کہ کس طرح آخرت میں آدمی کے ہاتھ اور پاؤں آدمی کے احوال سنانے لگیں گے۔ ہر انسان کی فطرت یا اس کے لاشعور میں خدا کا تصور پیدائشی طور پر موجود ہے۔ ہر انسان پیدائشی طور پر یہ مزاج رکھتا ہے کہ وہ خدا کو اپنا بڑا مان کر اس کے آگے جھک جائے۔

یہ گویا عہدِ فطرت ہے، اور تمام انسان اس عہدِ فطری کے ذریعے اپنے خدا سے بندھے ہوئے ہیں۔ انسان جب اس فطری رہنمائی کو کام میں لا کر خدا کی فرمانبرداری کے راستے پر چلتا ہے، تو وہ خدا کی مقرر کی ہوئی صراطِ مستقیم کا مسافر بن جاتا ہے، جو اس کو ابدی سعادت کی منزل تک پہنچا دیتی ہے۔ اسلامک تعارف، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 82۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.