Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Islam ek Ta'aruf
Islam ek Ta'aruf

Aql waley

Urdu · 4 min

عقل والے! قرآن کی سورہ نمبر 3 میں ارشاد ہوا ہے کہ آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں، اور رات دن کے باری باری آنے میں، عقل والوں کے لیے بہت نشانیاں ہیں۔ جو کھڑے اور بیٹھے اور اپنی کروٹوں پر خدا کو یاد کرتے ہیں، اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں غور کرتے رہتے ہیں، وہ کہہ اٹھتے ہیں: "اے ہمارے رب! تو نے یہ سب بے مقصد نہیں بنایا، تو پاک ہے، پس ہم کو آگ کے عذاب سے بچا۔

" اے ہمارے رب! تو نے جس کو آگ میں ڈالا، اس کو تو نے واقعی رسوا کر دیا، اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں۔ کائنات اپنے پورے وجود کے ساتھ ایک خاموش اعلان ہے: آدمی جب اپنے کان اور آنکھ سے مصنوعی پردوں کو ہٹاتا ہے، تو وہ اس خاموش اعلان کو سننے لگتا ہے۔ اس کو ناممکن نظر آتا ہے کہ ایک ایسی کائنات جس کے ستارے اور سیارے کھربوں سال تک بھی ختم نہیں ہوتے، وہاں انسان اپنی تمام تمناؤں کو لیے ہوئے، محدود مدت میں ختم ہو جائے۔

ایک ایسی دنیا جہاں درختوں کا حسن اور پھولوں کی لطافت ہے، جہاں ہوا اور پانی اور سورج جیسی بے شمار بامعنی چیزوں کا اہتمام کیا گیا ہے، وہاں انسان کے لیے غم کے سوا کوئی انجام نہ ہو۔ پھر یہ بھی اس کو ناممکن نظر آتا ہے کہ ایک ایسی دنیا جہاں یہ عطا امکان رکھا گیا ہے کہ یہاں ایک چھوٹا سا بیج زمین میں ڈالا جائے، تو اس کے اندر سے ہرے بھرے درخت کی ایک پوری کائنات نکل آئے۔ وہاں آدمی نیکی کی زندگی اختیار کر کے بھی اس کا کوئی پھل نہ پاتا ہو۔ ایک ایسی دنیا جہاں ہر روز تاریک رات کے بعد روشن دن آتا ہے، وہاں صدیاں گزر جائیں اور عدل و انصاف کا اجالا اپنی چمک نہ دکھائے۔

ایک ایسی دنیا جس کی گود میں زلزلے اور طوفان سو رہے ہیں، وہاں انسان ظلم پر ظلم کرتا رہے، مگر کوئی اس کا ہاتھ پکڑنے والا نہ ہو۔ جو لوگ گہرائیوں میں اتر کر سوچتے ہیں، ان کے لیے ناقابلِ یقین ہو جاتا ہے کہ ایک بامعنی کائنات بے معنی انجام پر ختم ہو جائے۔ وہ حق کے داعی کو اس یقین کے ساتھ مان لیتے ہیں کہ اس کا پیغام نطق کی زبان میں عین اس بات کا اعلان ہے جو خاموش زبان میں پوری کائنات میں نشر ہو رہا ہے۔ اسلام ایک تعارف، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 61۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.