قدیم مشرکانہ دور میں ساری دنیا میں جو ماحول بنا ہوا تھا، وہ توہماتی خیالات کے پھیلنے کے لیے موضوع تھا، مگر وہ علمی اور سائنسی خیالات کی ترقی کے لیے بالکل ناموافق تھا۔ یہی وجہ ہے کہ قدیم زمانے میں کسی بھی ملک میں علم اور سائنس کی ترقی نہ ہو سکی۔ یہ کام مؤثر طور پر صرف اس وقت شروع ہوا جبکہ اسلامی انقلاب نے قدیم مشرکانہ غلبے کو ختم کر کے نیا موافق ماحول بنایا۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.