Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Hajj ka paighaam Khususi Shumara Al-Risala August 2018
Hajj ka paighaam Khususi Shumara Al-Risala August 2018

Hajj

Urdu · 4 min

حج اسلامی ارکان میں سے پانچواں رکن حج ہے۔ حج کے لفظی معنی ہیں قصد کر کے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا۔ شرعی اصطلاح میں حج سے مراد وہ عبادتی سفر ہے جس میں آدمی اپنے وطن سے نکل کر مکہ، یعنی عرب، جاتا ہے اور وہاں ماہِ ذوالحجہ کی مقرر تاریخوں میں حج کے مراسم ادا کرتا ہے، اور خدا کے نام پر جانور کو قربان کرتا ہے۔ یہ حج کا فارم ہے۔

حج کی سپرٹ قربانی، یعنی sacrifice ہے۔ حج کا فارم اور حج کی سپرٹ، دونوں جب کسی کی زندگی میں اکٹھا ہوں تو وہ حج کی عبادت کرنے والا قرار پاتا ہے۔ حج کے دوران منیٰ کے مقام پر تمام حاجی جانور کی قربانی پیش کرتے ہیں۔ انہی تاریخوں میں دنیا بھر میں مختلف مقامات پر مسلمان عیدِ اضحیٰ مناتے ہیں۔

عیدِ اضحیٰ گویا کہ حج کی عبادت میں ایک قسم کی جزئی شرکت ہے۔ عیدِ اضحیٰ کے ذریعے تمام دنیا کے مسلمان مکے میں کیے جانے والے حج کے ساتھ اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہیں۔ عیدِ اضحیٰ کے ذریعے تمام دنیا کے مسلمان مکے میں کیے جانے والے حج کے ساتھ اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہیں۔ پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا هِيَ الْأَضَاحِيُّ؟

قَالَ: سُنَّتُ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ. سنن ابن ماجہ، حدیث نمبر 3127۔ یعنی: اے خدا کے رسول، یہ قربانیاں کیا ہیں؟ آپ نے جواب دیا کہ یہ تمہارے باپ ابراہیم کی سنت ہے۔

اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ حج کے زمانے میں جو قربانی دی جاتی ہے، وہ اس طریقے پر عمل کرنے کے لیے ہوتی ہے جس کا نمونہ حضرت ابراہیم نے قائم کیا تھا۔ اس لیے حج اور قربانی کی حقیقت کو جاننے کے لیے ضروری ہے کہ اس پہلو سے پیغمبرِ خدا حضرت ابراہیم کی زندگی کا مطالعہ کیا جائے۔ اس مطالعے سے نہ صرف یہ ہوگا کہ ہم کو حج اور قربانی کا تاریخی پس منظر معلوم ہوگا، بلکہ اس کی اصل حقیقت کو سمجھنا بھی ہمارے لیے ممکن ہو جائے گا۔ حج یا عیدِ اضحیٰ میں قربانی دراصل حضرت ابراہیم کی سنت کو دوبارہ زندہ کرنے کا عہد ہے۔

اس لیے ضروری ہے کہ حضرت ابراہیم کی زندگی کی روشنی میں قربانی کی حقیقت کو سمجھنے کی کوشش کی جائے۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.