Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Fikr-e-Islami
Fikr-e-Islami

خلافت راشدہ کے دور میں

Urdu · 3 min

خلافتِ راشدہ کے دور میں

اب خلافتِ راشدہ کے زمانے میں اجتہاد کی مثال لیجیے۔ ایک روایت حدیث کی اکثر کتابوں میں کتاب الصوم کے تحت آئی ہے۔ آپ نے یہ بتاتے ہوئے کہ رمضان کے مہینہ کا شمار کس طرح کیا جائے، فرمایا  إِنَّا ‌أُمَّةٌ ‌أُمِّيَّةٌ، لَا نَكْتُبُ وَلَا نَحْسُبُ (صحیح البخاری، حدیث نمبر 1913)۔یعنی، ہم ایک اُمی امت ہیں۔ ہم نہ لکھتے ہیں اورنہ حساب کرتے ہیں۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بیشتر نظام اسی اصول پر چلتا رہا۔ مثلاً بیت المال میں رقم آتی تو اس کے آمد و خرچ کا حساب کسی رجسٹر میں لکھا نہیں جاتا تھا ، بلکہ سارا کام زبانی طور پرانجام پاتا تھا۔

خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق کے زمانہ میں اسلامی حکومت میں کافی توسیع ہوئی۔ اس زمانہ کے متمدن علاقے (شام، مصر ، عراق وغیرہ) اسلامی سلطنت میں شامل ہوئے۔ اب کام اتنا زیادہ بڑھ گیا کہ زبانی طور پر اس کا نظم کرنا ممکن نہ رہا۔ حضرت عمر نے دیکھا کہ ان ملکوں میں باقاعدہ دفتر اور رجسٹر ہوتے ہیں۔ اور سارے معاملات تحریری طور پرمحفوظ کیے جاتے ہیں۔

حضرت عمر فاروق اگر حدیث کی بالکل لفظی پابندی کرتے تو توسیع سے پیدا شدہ سوالات کو نظرانداز کرتے اور سارے معاملات کو بدستور غیر تحریری حالت میں رہنے دیتے۔ مگر آپ نے تمام شہروں میں دفتر قائم کیے۔ اور زمین کا بندوبست ، بیت المال کا حساب ، وظائف کا نظام ، مردم شماری کا ریکارڈ وغیرہ۔ ہر چیز کو تحریر اور رجسٹر کی صورت میں منظم کر دیا۔ یہاں تک کہ آپ نے مفتوحہ ممالک کے دفاتر کی زبان بھی نہیں بدلی۔ اسلام سے پہلے ایران کا دفتر فارسی زبان میں تھا۔ شام کا رومی زبان میں اور مصر کا قبطی زبان میں۔ حضرت عمر نے ہر جگہ اس کو اسی طرح باقی رکھا۔

یہ واضح طور پر اجتہاد کامعاملہ تھا۔ حضرت عمر فاروق اگر اجتہاد سے کام نہ لیتے تو مذکورہ حدیثِ رسول کی موجودگی میں وہ کبھی سرکاری کاموں میں کتابت اور رجسٹر کے نظام کو اختیار نہ کرتے۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content