اجتہاد کے موضوع پر روایتی اور غیر روایتی ، دونوں انداز میں کافی کتابیں لکھی جا چکی ہیں۔ اس موضوع کے روایتی مطالعہ کے لیے شاہ ولی اللہ دہلوی کی کتاب عِقد الجید فی احکام الاجتہاد والتقلید کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ جو لوگ اس موضوع کا مطالعہ غیر روایتی انداز میں کرنا چاہتے ہیں وہ حسب ذیل کتابوں اور مقالات کا مطالعہ فرمائیں
1۔ محمد اقبال ری کانسٹرکشن آف ریلیجس تھاٹ اِن اسلام۔
2۔ مجمع البحوث الاسلامیہ (قاہرہ) کے سیمینار 1962ء میں پیش کیے جانے والے مقالات ۔
بعنوان الاجتھاد فی شریعۃ الاسلام
3۔ کویت کی وزارۃ الاوقاف کے تحت ہونے والے سیمینار کی روداد
بعنوان ندوۃ مستجدات الفکر الاسلامی
4۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہونے والے سیمینار 1976ء کے مقالات کا مجموعہ
بعنوان فکر اسلامی کی تشکیل جدید
5۔شیخ محمد مصطفے المراغی کی کتاب بحوث فی التشریع الاسلام
6۔محمد بن علی الشوکانی کی کتاب القول المفید فی الاجتھاد والتقلید
7۔جلال الدین السیوطی کی کتاب الردعلی من اخلد الی الارض
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔