Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Diary 2015
Diary 2015

April 2015

English · 2 min read

2 Thursday , april

آج انڈیا انٹرنیشنل سینٹر نئی دہلی میں سی پی ایس نے گلوبل چیٹرس منٹ کی ہے۔اس میٹ انڈیا کے اندر اور باہر دعوتی کام کرنے ووالے لوگ اکٹھا ہوئے تھے۔ اس چہپٹرس میٹ میں کہنے کے لیے جو نوٹس میں نے لکھا ئے تھے۔ان میں سے ایک یہ ہے۔

یہ صرف ایک دعوہ میٹ نہیں ہے۔ بلکہ وہ آپ کے لیے دریافت کا دن ہے۔آپ کو یہاں سے اپنا تاریخی رول دریافت کرکے جانا ہے اور اس کے بعد ساری عمر اس میں وقف کردینا ہے۔ یہی دہلی میٹ کی کامیابی کا واحد معیار ہے ۔آپ لوگ مختلف مقامات سے سفر کرکے یہاں پہنچے ہیں ۔کوئی ہوائی جہاز سے آیا ہے ، کوئی ٹرین سے اور کوئی کار سے ۔پھر آپ انڈیا انٹرنیشنل سینٹر کے ایک ماڈرن آڈ یٹوریم میں اکٹھا ہیں ۔ یہ تاریخ کا پہلا واقعہ ہے ۔اس سے پہلے کبھی کوئی دعوہ ٹیم اس طرح اکٹھا نہیں ہوئی۔یہ واقعہ علامتی طور پر بتاتا ہے کہ اس میٹ کی اہمیت کیا ہے۔ پیغمبر انقالب( ) میں میں نے لکھا تھا کہ آج اسلام کو ایک ایسی ٹیم کی ضرورت ہے جس پر ہزار سالہ تاریخ منتھی ہوئی ہو۔

3 Friday, april

یہ اجتماع گلوبل جیٹرس میٹ کے نام پر کیا گیا ہے۔ مگر حقیقت کے اعتبار سے یہ ڈسکوری میٹ ہے۔آپ لوگوں کو یہاں اپنے تاریخی رول کو ڈسکور کرنا ہے ، اور پھر واپس جاکر اپنے آپ کو اس رول کی ادائیگی کے لیے بھرپور طور پر لگادینا ہے۔یہ رول عالمی شہادت کا رول ہے۔خدائی نقشۂ تخلیق کے مطابق یہ رول تاریخ کا آخری رول ہے۔ جو لوگ اس رول کو دریافت کریں اور اس کو صحیح صورت میں انجام دیں وہ وہی لوگ ہوں گے جن کے بارے میں حدیث میں یہ الفاظ آتے ہیں :ھذا اعظم الناس شھادۃ عند رب العالمین۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

19 Sunday, april

ہر اتوار کی طرح آج بھی لکچر کا پروگرام ہوا۔آج کے اس لکچر کا عنوان تھا۔peace of Mind آخر میں سوال جواب کا وقفہ تھا ۔ظہر کی نماز کے بعد اس پروگرام کا اختتام ہوا۔

26 Sunday , april

اور سنڈے کی طرح آج بھی سنڈے لکچر کا پروگرام ہوا۔آج کے پروگرام کا عنوان تھا۔paradise as the goal پروگرام کے بعد سوال جواب کا سیشن تھا۔لوگوں نے باجماعت ظہر کی نماز ادا کی اس کے بعد پروگرام کا اختتام ہوا۔

Highlights
Reading

The realization of God is the essence of religion. Without maarifah, religion is reduced to a spiritless form.

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content