Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Diary 1989-1990
Diary 1989-1990

May 1984

English · 1 min read

8 مئی 1984

ایک صاحب سے ملاقات ہوئی۔ گفتگو کے دوران انھوں نے ایک مشہور عالم کا نام لے کر کہا کہ آپ اکثر ان کے اوپرتنقید کرتے ہیں۔ کیا ان کی سب کتابیں غلط ہیں۔ کیا انھوں نے سب غلط باتیں ہی کہی ہیں۔ میں نے کہا کہ ایسا کوئی غلط کار دنیا میں پایا نہیں جاتا جس کی سب باتیں غلط ہوں ۔ حقیقت یہ ہے کہ غلط وہ ہے جو صحیح میں غلط کو ملائے نہ کہ وہ جوصد فی صد غلط بات کہے۔ کیوں کہ ایسے غلط کار کا تو کوئی وجود ہی نہیں۔

انھوں نے میری بات سے اتفاق کیا۔ انھوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں نے قادیانی کی ایک کتاب پڑھی۔ اس میں مجھے بہت سی اچھی اچھی باتیں لکھی ہوئی نظر آئیں حالانکہ قادیانی کو تمام علماء نے کافر قرار دیا ہے۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

23 مئی 1984

رابرٹ ہیرک (Robert Herrick) کا قول ہے کہ یہ دراصل انجام ہے جو ہمیں سرفراز کرتا ہے نہ کہ صرف لڑنا۔

other sourceWords of another person or source

It is the end that crowns us, not the fight.

موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کا معاملہ اس مقولہ کے بالکل برعکس ہے۔ وہ مسلسل بے نتیجہ لڑائی لڑ رہے ہیں اور یک طرفہ طور پر بربادی اور ہلاکت سے دوچار ہوتے ہیں ۔ مگر ان میں کوئی نہیں جو ان لڑائیوں کو انجام کے اعتبار سے جانچے۔ وہ صرف ایک بات جانتے ہیں۔ اپنی جھوٹی لڑائیوں کو قربانی کے خانہ میں ڈال کر فخر کرتے رہنا۔

Highlights
Reading

The realization of God is the essence of religion. Without maarifah, religion is reduced to a spiritless form.

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content