Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Diary 1989-1990
Diary 1989-1990

March 1984

English · 1 min read

27 مارچ 1984

زندگی کی محرومیاں غیرمومن کے لئے صرف اس کی مایوسی میں اضافہ کرتی ہیں۔ لیکن اگر آدمی کے اندر مومنانہ شعور زندہ ہو تو اس کی محرومیاں اس کو اپنی عاجزانہ حیثیت کی یاد دلانے والی بن جاتی ہیں۔ وہ اس کی عبدیت کے احساس کو تازہ کر کے اس کو مزید شدت کے ساتھ خدا کی طرف متوجہ کر دیتی ہیں ۔ اسی کے ساتھ محرومیوں کے ذریعہ آدمی کے دل میں درد وسوزکی کیفیت پیدا ہوتی ہے وہ اس قابل ہو جاتا ہے کہ الحاح و اخبات کے ساتھ اپنے رب سے دعا کرسکے۔

محرومیاں آدمی کے اندر بے حسی کے برف کو توڑتی ہیں۔ وہ اس کی آنکھوں سے آنسووں کا سیلاب بہاتی ہیں جوخدا کی رحمت کو سب سے زیادہ کھینچنے والا ہے۔

اس اعتبار سے دیکھئے تو دنیا کی محرومی آخرت کی یافت ہے کیوں کہ وہ آدمی کو جنت کی طرف لے جانے والی ہے۔ یہ بلاشبہ جنت کی بہت ارزاں قیمت ہے کہ آدمی دنیا کی کچھ معمولی چیزوں کو کھو کر آخرت کی اگلی چیزوں کو پالے ۔

Highlights
Reading

The realization of God is the essence of religion. Without maarifah, religion is reduced to a spiritless form.

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.