Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Deen-e-Insaniayat
Deen-e-Insaniayat

آخری بات

Urdu · 2 min

یہاں ہم نے صرف دور جدید کے چند انقلابات کا مختصر ذکر کیا ہے۔ اسلام کے ساتھ اس قسم کے ناموافق واقعات پچھلے چودہ سو سال میں بار بار پیش آئے ہیں۔ ہر واقعہ اپنی ابتدا میں مخالفت اسلام کا واقعہ نظر آتا تھا۔ مگر اپنی انتہا پر پہنچ کر وہ عین حمایت اسلام کا واقعہ بن گیا۔ تیرھویں صدی عیسوی میں تاتاریوں کا غلبہ اور پھر اسلام کی فکری قوت سے ان کا مغلوب ہونا اسی نوعیت کی ایک مشہور مثال ہے۔

تاریخ کا یہ متواتر تجربہ ہمارے لیے نہایت حوصلہ بخش خوش خبری ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس دنیا میں اسلام کے حق میں فکری غلبہ کو ابدی طور پر مقدر کر دیا گیا ہے۔ اہل اسلام کو چاہیے کہ وہ کسی بھی طوفان کو دیکھ کر مایوس نہ ہوں۔ بلکہ یقین کے سرمایہ کے ساتھ اسلام کی دعوت کو لے کر آگے بڑھیں۔ قرآن میں بتایا گیا ہے کہ مخالف کی زیادتیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اگر تم اس کے سامنے دعوتِ خیر پیش کرو تو تم دیکھوں گے کہ جو بظاہر تمہارا دشمن تھا وہ تمہارا قریبی دوست بن گیا ہے(فصلت، 41:34):والآن ونحن نواجہ الصعوبات و المشکلات۔ لواننا اقمنا القرآن فسوف یثبعت التاریخ و کانما سیف التترقد ظہر مرۃ اخری کی یتحول الی خادم وحام لدین اللّٰہ کما حدث فی القرن السابع الھجری۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it
Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content