Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Deen-e-Insaniayat
Deen-e-Insaniayat

غم آدمی کو گہرا بنا دیتا ہے

Urdu · 2 min

اسی طرح ایک مجلس تھی۔ عمدہ قالین پر کچھ خوش پوش اور معزز افراد بیٹھے ہوئے تھے۔ اتنے میں ایک آدمی پھٹے حال آیا۔ وہ بلا اجازت مجلس میں بیٹھ گیا۔ ایک صاحب نے اس کو منع کیا کہ یہاں مت بیٹھو۔ بار بار منع کرنے کے بعد بھی جب وہ نہ مانا تو انہوں نے اس کو پکڑ کر مجلس سے اٹھا دیا اور کہا’’جا اپنا کام کر‘‘ وہ اٹھا اور یہ کہتا ہوا چلا گیا’’ایک ہی راستہ سے آئے ہیں، ایک ہی راستہ سے جائیں گے دونوں‘‘ آدمی کا یہ جملہ اتنا موثر ثابت ہوا کہ اس کے بعد مجلس کا رنگ بدل گیا۔ لوگ خاموش ہوگئے اور تھوڑی دیر بعد اٹھ اٹھ کر چلے گئے۔

کبھی آدمی کی زبان سے ایک جملہ نکلتا ہے مگر وہ جملہ محض کچھ الفاظ کا مجموعہ نہیں ہوتا۔ بلکہ وہ سننے والے کے دل میں برچھی کی طرح چبھتا ہے۔ وہ آدمی کو تیر اور تلوار کے بغیر ذبح کر دیتا ہے۔ مگر برچھی کی مانند چبھنے والے جملے صرف انہیں لوگوں کی زبان سے نکلتے ہیں جو اس سے پہلے اپنے سینہ میں برچھی چبھا چکے ہوں۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.