Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Deen-e-Insaniayat
Deen-e-Insaniayat

اجتماعی آداب

Urdu · 3 min

قرآن کی سورہ نمبر 58 میں مجلس کے آداب بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ :اے ایمان والو، جب تم سے کہا جائے کہ مجلسوں میں کھل کر بیٹھو تو تم کھل کر بیٹھو، اللہ تم کو کشادگی دے گا۔ اور جب کہا جائے کہ اٹھ جاؤ تو تم اٹھ جاؤ۔ اللہ درجے بلند کرے گا ان لوگوں کے جو تم میں سے ایمان والے ہیں اور جن کو علم دیا گیا ہے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے (58:11)۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

مجلس میں آدمی اکیلا نہیں ہوتا بلکہ دوسرے بہت سے لوگ ہوتے ہیں۔ اگر ہر آدمی صرف اپنی فکر کرے تو دوسروں کو تکلیف ہو گی۔ اس لیے حکم دیا گیا کہ مجلس میں دوسروں کی رعایت کرو۔ مثلاً جگہ کم ہو تو سمٹ کر بیٹھیں یا ایک کرسی پر دو آدمی بیٹھ جائیں۔ آنے والوں میں کوئی شخص زیادہ قابل لحاظ ہے تو اس کے لیے جگہ خالی کر دیں۔ اسی طرح جب اٹھنے کو کہا جائے تو فوراً اٹھ جائیں ۔ کسی خودساختہ عذر کی بنا پر مزید بیٹھے نہ رہیں۔

ابتدائی مفہوم کے اعتبار سے اس آیت میں مجلس کے آداب ہیں۔ مگر جامع مفہوم کے اعتبار سے اس میں پوری زندگی کے لیے اجتماعی آداب بتا دیے گئے ہیں۔

اجتماعی زندگی کو خوش اسلوبی کے ساتھ چلانے کے لیے دو چیزیں بہت ضروری ہیں۔ ایک، توسع، اور دوسرے یہ کہ باتوں کو سادہ طور پر لیا جائے۔ کسی بات کو عزت کا سوال نہ بنایا جائے۔

جس طرح ایک مجلس میں توسع کا انداز اختیار کرنے سے مجلس کامیاب ہوتی ہے اور ہر ایک کو حسن و خوبی کے ساتھ استفادہ کا موقع ملتا ہے۔ اسی طرح عام زندگی میں توسع کا طریقہ زندگی کے نظام کو خوش اسلوبی کے ساتھ چلانے کا ضامن ہے۔

مجلس میں کبھی اس کی ضرورت پیش آتی ہے کہ ایک آدمی کے بیٹھنے کے لیے دوسرا آدمی اپنی جگہ خالی کر دے۔ اسی طرح زندگی کے وسیع تر معاملات میں بھی بار بار اس کی ضرورت پیش آتی ہے کہ ایک لائق آدمی کو کام کا موقع دینے کے لیے دوسرا آدمی اپنے کو پیچھے کر لے۔ ادارہ کا ایک آدمی ادارہ کے مفاد میں ایک فیصلہ دے دے تو دوسرے لوگ اس کو مان لیں۔ وہ ایسا نہ کریں کہ اس کو ذاتی عزت کا سوال بنا کر داخلی انتشار پیدا کرنے میں لگ جائیں۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content