Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Deen-e-Insaniayat
Deen-e-Insaniayat

صبر ضروری

Urdu · 4 min

قدیم مصر میں بنی اسرائیل سے تعلق رکھنے والا ایک شخص قارون (korah) نام کا تھا۔ وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ہم عصر اور رشتہ دار تھا۔ اس نے دنیاداری اور مصلحت پرستی کے ذریعہ بہت زیادہ دولت اکٹھا کر لی تھی۔ قرآن میں اس کے قصہ کے ذیل میں بتایا گیا ہے کہ ایک بار وہ پوری زینت اور نمائش کے ساتھ اپنی قوم کے سامنے نکلا۔ قوم (بنی اسرائیل) کے کچھ لوگوں کو اس پر رشک آیا۔ انھوں نے کہا کہ کاش ہم کو بھی وہی ملتا جو قارون کو دیا گیا ہے۔ بے شک وہ بڑی قسمت والا ہے (القصص ،28:79 )۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

اس کے بعد قرآن (28:80)میں ارشاد ہوا ہے کہ بنی اسرائیل میں جو علم والے لوگ تھے انھوں نے کہا کہ تمہارا برا ہو، اللہ کا انعام زیادہ بہتر ہے اس شخص کے لیے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرے۔ اور یہ انھیں کو ملتا ہے جو صبر کرنے والے ہیں (وَلا ‌يُلَقَّاها ‌إِلَاّ ‌الصَّابِرُونَ)۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

یہاں ا س قرآنی لفظ (وَلا ‌يُلَقَّاها ‌إِلَاّ ‌الصَّابِرُونَ)سے کیا مراد ہے ، اس سلسلہ میں تفسیروں میں حسب ذیل اقوال آئے ہیں___اس قول کی توفیق انھیں ملتی ہے جو صبر کرنے والے ہیں۔ اعمال صالحہ کو وہی پاتے ہیں جو صبر کرنے والے ہیں، جنت کو وہی پاتے ہیں جو صبر کرنے والے ہیں

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

ای لَا ‌يُؤْتَى ‌هَذِهِ ‌الْكَلِمَةُ إِلَّا الصَّابِرُونَ (تفسیر البغوی، جلد3، صفحہ454)۔

other sourceWords of another person or source

أَي لَا يُؤْتَى الْأَعْمَالُ الصَّالِحَةُ إِلَّا الصَّابِرُونَ(تفسیر الخازن، جلد 3، صفحہ 371)

other sourceWords of another person or source

لَا يُؤْتَى الْجَنَّةَ فِي ‌الْآخِرَةِ ‌إِلَّا ‌الصَّابِرُونَ (تفسیر القرطبی، جلد13، صفحہ317)

hadithQuotes a hadith

ایمان اور عمل اور جنت کے ساتھ صبر کیوں اتنا زیادہ جڑا ہوا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ موجودہ دنیا آزمائش کی دنیا ہے۔ اس بنا پر آدمی کو یہاں طرح طرح کی رکاوٹوں سے سابقہ پیش آتا ہے۔ کبھی کوئی مشتعل کرنے والا اس کو مشتعل کر دیتا ہے۔ کبھی کسی کی طرف سے ایسا سلوک سامنے آتا ہے کہ اس کی اَنا پھڑک اٹھتی ہے۔ کبھی کوئی مسئلہ اتنا بڑھتا ہے کہ وہ اس کے لیے عزت کا سوال بن جاتا ہے، ایسے تمام مواقع پر اپنے آپ کو راہ راست پر قائم رکھنے کے لیے صبر کی طاقت درکار ہوتی ہے۔ صبر نہیں تو ایمان نہیں۔ صبر نہیں تو اعمال صالحہ نہیں، صبر نہیں تو جنت بھی نہیں۔

صبر دنیا و آخرت کی تمام کامیابیوں کی کنجی ہے۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content