Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Deen-e-Insaniayat
Deen-e-Insaniayat

خدمت عام

Urdu · 4 min

قرآن میں اعلیٰ انسان کی جو صفات بتائی گئی ہیں، ان میں سے ایک صفت یہ ہے کہ___ وہ لوگ جن کے مالوں میں مقرر حصہ ہے، سوال کرنے والے کے لیے بھی اور محروم کے لیے بھی (وَالَّذِينَ فِي أَمْوالِهِمْ حَقٌّ مَعْلُومٌ ۔لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ)70:24-25۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

یہ انسان کی فطرت ہے کہ وہ دوسروں کے کام آئے۔ وہ دوسروں کی خدمت کر سکے۔ اسلام آدمی کے اس جذبہ کو آخری حد تک جگا دیتا ہے۔ جو آدمی مومنانہ اور مسلمانہ جذبات میں جی رہا ہو، وہ سمجھنے لگتا ہے کہ میرا مال یا میری چیزیں صرف میری نہیں ہیں۔ اس میں دوسروں کا بھی حق ہے۔ وہ نہ صرف ان لوگوں کی مدد کرتا ہے جو اس سے سوال کریں۔ بلکہ وہ ان کا بھی مددگار بن جاتا ہے جو ضرورت مند ہیں، اگرچہ انھوں نے کسی وجہ سے سوال نہیں کیا۔

قرآن میں محروم کا جو لفظ آیا ہے، اس کی تشریح امام مالکؒ نے یہ کی ہے کہ اس سے مراد وہ ہے جو رزق سے محروم رہا (أَنَّهُ الَّذِي ‌يُحْرَمُ ‌الرِّزْقَ)۔حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ نے ایک جانور کو دیکھا جو بھوکا تھا اور بظاہر اس کے کھانے کا کوئی انتظام نہیں تھا۔ انھوں نے کہا کہ یہ بھی انھیں میں سے ہے جس کو قرآن میں محروم کہا گیا ہے۔ ( تفسير القرطبي ،جلد17،صفحہ 39 ) مفسرالرازی نے مزید توسیع دی ہے اور لکھا ہے کہ اس میں درخت بھی شامل ہیں۔ اگر کوئی درخت پانی نہ ملنے کی وجہ سے سوکھ رہا ہو تو وہ بھی محروم ہے، اور اس کو پانی پہنچانا اہل ایمان کی ذمہ داری ہے۔

quoted sourceQuoted from another author or source

ایمان جب کسی آدمی کے دل میں جگہ پاتا ہے تو اس کے اندر خدمتِ عام کا جذبہ پیدا ہو جاتا ہے۔ وہ نہ صرف سائل کی ضرورت پوری کرنے کو اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے، بلکہ اس کا احساس یہ ہو جاتا ہے کہ ہر محروم کا اس کے اوپر حق ہے، خواہ وہ انسان ہو یا جانور یا کوئی درخت۔

اسلام آدمی کو انتہائی سنجیدہ اور انتہائی حساس بنا دیتا ہے۔ ایسا آدمی سارے لوگوں کو اپنا سمجھنے لگتا ہے، وہ جان لیتا ہے کہ اس کا مال خدا کا عطیہ ہے۔ اس کا یہ احساس اسے مجبور کرتا ہے کہ وہ اس کو خدا کی راہ میں خرچ کرے۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content