Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Dayee-a-Islam
Dayee-a-Islam

Qaumi Awaz 22 ,April 2021

Urdu · 2 min

ہندوستان کے معروف اسلامی اسکالر وحید الدین خان نہیں رہے، یو این آئی ہندوستان کے معروف اسلامک اسکالر اور پدم بھوشن سے سرفراز مولانا وحید الدین خان کا کل دہلی میں انتقال ہو گیا۔ وہ 96 برس کے تھے، ان کی پیدائش یکم جنوری 1925 عیسوی کو بڈھریہ اعظم گڑھ، اتر پردیش میں ہوئی۔ وہ مدرسۃ الاصلاح اعظم گڑھ کے فارغ التحصیل عالم دین، مصنف، مقرر اور مفکر تھے۔ وہ اسلامی مرکز نئی دہلی کے چیئرمین اور ماہنامہ الرسالہ کے مدیر تھے۔

وہ 1967 عیسوی سے 1974 عیسوی تک الجمعیہ ویکلی دہلی کے مدیر رہ چکے ہیں۔ آپ کی تحریریں بلا تفریق مذہب و نسل مطالعہ کی جاتی ہیں۔ خان صاحب 5 زبانیں جانتے تھے: اردو، ہندی، عربی، فارسی اور انگریزی۔ اور وہ ان زبانوں میں لکھتے اور بیان دیتے تھے۔

ٹی وی چینلوں میں آپ کے پروگرام نشر ہوتے رہے ہیں۔ مولانا وحید الدین خاں عام طور پر دانشور طبقے میں امن پسند مانے جاتے ہیں۔ ان کا مشن ہے مسلمان اور دیگر مذاہب کے لوگوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا۔ اسلام کے متعلق غیر مسلموں میں جو غلط فہمیاں ہیں انہیں دور کرنا۔

مسلمانوں میں مدوخوم یعنی غیر مسلموں کی ایذا و تکلیف پر یکطرفہ طور پر صبر اور اعراض کی تعلیم کو عام کرنا ہے، جو ان کی رائے میں دعوت دین کے لیے ضروری ہے۔ قومی آواز، 22 اپریل 2021۔ کتاب: داعیِ اسلام، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 300۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.