مولانا وحید الدین خان کے انتقال پر نبیل احمد رشیدی کا اظہارِ تعزیت۔ بجنور اسٹاف رپورٹر نبیل احمد رشیدی، ممبر جمعیت علماء ضلع بجنور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عظیم مفکر، مدبر، دانشور، سینکڑوں کتابوں کے مصنف، الرسالے کے مدیر، بین الاقوامی شہرت یافتہ عالم دین، مذہبی اسکالر مولانا مولانا وحید الدین خان اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ مولانا وحید الدین خاں ایک بہت ہی متحرک انسان تھے، اللہ نے ان کو مستقبل کو دیکھنے کی صلاحیت عطا فرمائی تھی، جو بہت ہی کم لوگوں کو خدا عطا کرتا ہے۔ مرحوم کی میں نے کافی کتابوں کو پڑھا تو ان کی کتاب میں ایک الگ ہی شاندار "مثبت مستقبل کو دیکھنے کی صلاحیت" اور "تخلیقی ذہن سازی" ہوتی تھی۔
میں مرحوم کو بہت ہی ادب کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ خدا ان کی مغفرت فرمائے۔ روزنامہ انقلاب، ممبئی، 23 اپریل 2021۔ کتاب: داعیِ اسلام مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 230۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.