Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Dayee-a-Islam
Dayee-a-Islam

MWK ke Ahem Afkar ka Khulasa

Urdu · 2 min

مولانا وحید الدین خان کے اہم افکار کا خلاصہ: مولانا ابوالمرجان فیضی، مالے گاؤں۔ نمبر 1: مثبت، منفی حالت و واقعات—چاہے کتنا ہی مخالف کیوں نہ ہوں۔ سازشوں کی بادِ سرسر چلے، پتھروں کی بارش ہو، آپ ان سے مثبت پیغام لو؛ پتھروں سے سیڑھی بنا کر بلندی کی طرف چڑھ جاؤ۔ ان پر اخلاق کا اتنا دباؤ ڈالو کہ ان پتھروں سے بھی پانی نکلنے لگے۔

حل یہی ہے، اور یہاں ہے۔ نمبر 2: کنڈیشنڈ مائنڈ و ڈی کنڈیشنڈ مائنڈ—مخصوص حالات و ظروف، بہت سے حادثات و واقعات، بعض افراد و اقوام کے سابقہ برتاؤ کے تناظر میں—ہم پہلے سے طے کیے رہتے ہیں کہ اگر ادھر سے کوئی چیز آئے گی تو خلاف ہمارے خلاف ہی ہوگی۔ دماغ صاف رکھو؛ ہمارا دماغ پیار و محبت اور اچھی و مفید معلومات کے لیے بنا ہے، نفرت کو ذخیرہ کر کے رکھنے کے لیے نہیں۔ ہر نئے واقعے کو نئے سرے سے لو: اسے اچھا شگون مانو، اس کو بھلائی پر محمول کرو، اس سے وہ نتائج نکالو جو ہمارے حال و مستقبل کے لیے مفید ہوں۔

پہلے سے موجود معلومات کی بنیاد پر دماغ کو ہر نئے واقعے کی آٹو کریکشن کی اجازت نہ دو۔ نمبر 3: خدا کی معرفت—خدا میں جیو، اسے پہچانو؛ اپنی ذات میں خدا کو پہچانو۔ پیش آنے والے واقعات میں خدا کو ڈھونڈو، فطرت میں خدا کو تلاش کرو۔ دریاؤں، صحراؤں، بستیوں، تنہائیوں، اونچائیوں، پستیوں، قدرتی مناظر اور فطرت کے حادثات میں خدا کی معرفت حاصل کرو؛ اس سے نتائج اخذ کرو اور سبق لو۔

کتاب: داعیِ اسلام مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 221۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.