Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Dayee-a-Islam
Dayee-a-Islam

Siraj Ahmed Badini

Urdu · 1 min

سوشل میڈیا پر مولانا صاحب کے اتنے چاہنے والوں کو دیکھ کر رشک آیا۔ کسی بڑی شخصیت کے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد، اُس شخصیت کے ساتھ وفاداری کا واحد راستہ یہ ہے کہ اُس کے مشن کو زندہ رکھا جائے، اور اُس کو مسلسل چلاتے رہنا چاہیے۔ یوں تو دنیا میں بہت ساری شخصیات آئیں اور چلی گئیں، بعض اپنے زمانے میں مشہور بھی تھے۔ لیکن زمانے نے جب کروٹ بدلی تو اُس شخصیت کو کوئی پہچاننے والا بھی نہ تھا۔

اور بعض ایسے ہیں کہ جن کا نام اب بھی دنیا کے ہر کونے میں زندہ ہے۔ انسان اپنی جسمانی زندگی کے حساب سے اس دنیا میں محدود مدت کے لیے آتا ہے۔ لیکن انسان اگر اچھی کارکردگی دکھاتا ہے تو فکری و عملی حساب سے وہ ہزاروں سال زندہ رہ سکتا ہے۔ شخصیات کا دارومدار اُس کے فالوورز کی وفاداری و بے وفائی پر ہوتی ہے۔

فالوورز وفا کر لیں اور مشن کو زندہ رکھیں تو شخصیت ہمیشہ زندہ رہ سکتی ہے، ورنہ نہیں۔ سراج احمد بادینی، کتاب داعیِ اسلام مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 220۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.