Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Dayee-a-Islam
Dayee-a-Islam

MWK , Apni Tasaneef ki Raushni me

Urdu · 4 min

مولانا وحید الدین خان اپنی تصانیف کی روشنی میں، طاہر محمود پاکستان۔ میری عادت ہے کہ کہیں بھی کوئی کتاب پڑی ملے تو اسے اٹھا کر، سرسری طور پر ضرور پڑھا جائے۔ ایک دفعہ اسی طرح میں نے اپنے چھوٹے بھائی کے پاس پڑی ہوئی کتاب اٹھا کر دیکھی، تو مجھے اس کتاب میں کچھ خاص لگا۔ جب اس کا مطالعہ شروع کیا تو ایک ہی نشست میں ساری کتاب پڑھ لی۔

کتاب اتنی اچھی لگی کہ اس پر اس پر دیے ہوئے رابطے نمبر پر کال کر کے میں نے مولانا کی تمام کتابیں منگوا لیں۔ کوئی 100 سے زائد کتابیں ہوں گی۔ چند دنوں چند دنوں میں کتابیں وصول ہو گئیں، اور الحمدللہ دن رات ایک کر کے تمام کتب مطالعہ کر لیں۔ ان کی کتب کا حاصلِ مطالعہ اور خلاصہ مندرجہ ذیل ہے۔

نمبر 1۔ میں سمجھتا ہوں کہ ان کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ بندے کو اس کے رب کا تعارف کروانے اور اس سے جوڑنے پر انہوں نے بہت عمدہ اور پراثر لکھا۔ مجھے اللہ تعالیٰ کی بڑائی اور عظمت پر پڑھ کر سب سے بڑھ کر سکون ملتا ہے، اور میں نے ان کی کتب میں یہ چیز سب سے بڑھ کر پائی ہے۔ آپ ان کی کتابیں "اللہ اکبر" اور "الاسلام" پڑھ لیں تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ انہوں نے اس موضوع کا حق کس طرح ادا کیا ہے۔

نمبر 2۔ ان کا دوسرا اہم موضوع ترغیب و تحریک، یعنی موٹیویشن ہے۔ بلاشبہ میں نے اس موضوع پر ان سے بہتر تحریر کسی دوسرے مذہبی انسان کی نہیں دیکھی۔ رازِ حیات، کتابِ زندگی، اور مقصدِ حیات اس موضوع پر کسی شاہکار کی حیثیت رکھتی ہیں۔

نمبر 3۔ قرآن مجید پر انہوں نے کافی کام کیا۔ انہوں نے "تذکر القرآن" نامی ترجمہ اور مختصر تشریح لکھی، جو کہ عام فہم ہے۔ نمبر 4۔

اس کے علاوہ اسلام اور جدید سائنس کے موضوع پر ان کا کام بہت گراں قدر ہے۔ نمبر 5۔ انسانیت کو اسلام کی دعوت پر، انسانیت کو اسلام کی دعوت پرامن طریقے اور حکمت سے دینے پر ان کا کافی زور رہا ہے۔ اس پر انہوں نے کافی کتب تحریر کی ہیں۔

اس کے علاوہ بھی ایسے بہت سے موضوعات ہیں جن پر انہوں نے بہت کچھ لکھا اور خوب لکھا، لیکن یاد رہے کہ میں نے اپنے ذوق کے مطابق خلاصہ پیش کیا ہے۔ میری رائے میں وہ اس دور کے ایک عظیم، اس دور کے ایک عظیم اور درد اور درد دل رکھنے والے انسان تھے۔ میری رائے میں وہ اس دور کے ایک عظیم اور درد دل رکھنے والے انسان تھے، اور اللہ کریم نے ان سے اپنے دین کا بہت بڑا کام لیا، جس سے رہتی دنیا تک استفادہ کیا جاتا رہے گا۔ بلکہ مجھے تو یوں لگتا ہے کہ اس موقع پر ان کا دنیا سے یوں رخصت ہونا کسی حکمت سے خالی نہیں ہے، کہ ہم لوگ کسی کے کام کو اس کے دنیا سے جانے کے بعد ہی جانچتے اور پرکھتے ہیں۔

اور مجھے پورا یقین ہے کہ جو شخص بھی تعصب سے بالاتر ہو کر تاریخ کے اس اہم اور نازک موڑ پر ان کو مطالعہ، ان کو مطالعہ کرے گا تو ایک نئی دنیا سے متعارف ہوگا، اور ان کی بیش بہا خدمات کا اعتراف کیے بنا رہ نہیں سکے گا۔ بشکریہ ماہ نامہ انظار، کراچی۔ کتاب "داعیِ اسلام" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 217۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.