Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Dayee-a-Islam
Dayee-a-Islam

Maulana Abdul Basit umri,Gulbarga

Urdu · 2 min

یہ میرے لیے بہت زیادہ خوشی کی بات ہے کہ میں اللہ کے فضل و کرم سے مولانا وحید الدین خان صاحب جیسی عظیم شخصیت کو پہچان پایا، جبکہ لوگوں نے ان پر بے دینی، کفر و فسق، الغرض ہر قسم کے شبہات کے پردے ان کے اوپر بطور الزام لوگوں نے ڈال رکھے تھے۔ اس کے باوجود مسلسل دعا سے مدد لے کر ان کی اصل شخصیت کو پہچانا، اور پھر لومت علائم کی پرواہ کیے بغیر ان سے جڑ گیا، اور حتی المقدور استفادہ کیا۔ جب مجھ پر کھلا کہ مولانا عین قرآن و حدیث پر چلنے والے ہیں، ان کا الرسالہ عصری اسلوب میں اسلام کی تشریح ہے، تو پھر میں بہت زیادہ سنجیدگی کے ساتھ ان کو پڑھنے لگا اور لوگوں کو بھی مطالعے کے لیے ابھارتا رہا۔ لوگوں نے مجھے اندھی تخلیق کے طعنے دیے، ان سب کے باوجود میں ان سے جڑا رہا اور ان کی کتابوں کو پھیلاتا رہا، کیونکہ میں جانتا تھا کہ جو مجھ کو مخلّط کہتے ہیں وہ دراصل مولانا کو جانتے نہیں۔

اگر جانتے ہوتے تو وہ بھی وہی کرتے جو میں کر رہا تھا۔ اصل کمی مجھ سے نہیں تھی بلکہ مجھ کو طعنہ دینے والوں میں تھی۔ اصل کمی مجھ میں نہیں تھی بلکہ مجھ کو طعنہ دینے والوں میں تھی۔ مولانا عبدالباسط عمری، گلبرگہ۔

کتاب: داعیِ اسلام مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 216۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.