Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Dayee-a-Islam
Dayee-a-Islam

Maulana Wahiduddin Khan Saheb ke Ausaf

Urdu · 2 min

مولانا وحید الدین خان صاحب کے اوصاف: جاوید اقبال، پرنسپل اینگلو عربک اسکول ترکمان گیٹ دہلی۔ ترکمان گیٹ دہلی۔ وحید الدین خان صاحب مرحوم ہمیشہ اپنے ساتھ ایک ڈائری رکھتے تھے؛ جو نیا خیال ان کے ذہن میں آتا، اس کو فوراً ڈائری میں نوٹ کر لیتے۔ جب موصوف کی کسی سے ملاقات ہوتی تو اس شخص کی گفتگو بڑی توجہ سے سنتے، خود کم بولتے، مخاطب کو بولنے کا موقع دیتے۔

اس کی گفتگو میں کوئی سبق خاموش اور بامقصد بات ہوتی تو اسے ذہن میں رکھتے اور بعد میں ڈائری میں نوٹ کر لیتے۔ اسی طرح جب کوئی کتاب پڑھتے تو اس سے حاصل شدہ معلومات کو نوٹ کرتے۔ موصوف عوام اور خواص سے ملنے جلنے میں تکلف نہیں کرتے تھے؛ ان سے ملاقات بہت آسان تھی۔ تعلیم یافتہ لوگوں سے جب ملتے تو دو سوال ضرور پوچھتے۔

پہلا سوال: آج کل کون سی کتاب زیرِ مطالعہ ہے؟ دوسرا سوال: دورانِ مطالعہ یا دورانِ غور و فکر آپ کی کوئی یافت ہو تو بتائیں۔ انہوں نے بہت کچھ لکھا۔ ان کے ایک قریبی ساتھی نے بتایا کہ انہوں نے اتنا کچھ لکھا ہے کہ ان کے انتقال کے بعد کم سے کم 10 سال تک ان کے مضامین الرسالے میں شائع ہوتے رہیں گے۔

ان کے زیادہ تر مضامین ایک صفحے کے ہوتے ہیں، یعنی 400 سے کم الفاظ پر مشتمل۔ وہ نکات جو وہ اپنی ڈائری میں لکھتے، انہیں مضمون کی شکل میں مرتب کر لیتے۔ کتاب: داعیِ اسلام مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 192۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.