Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Dayee-a-Islam
Dayee-a-Islam

Eik Ahd Saz Shakhsiat ki Dunya se Rukhsati

Urdu · 2 min

ایک عہد ساز شخصیت کی دنیا سے رخصتی۔ میرے لڑکپن کی محبت سید مودودی اور ان کی تعبیر دین تھی۔ تمام دنیا پر اسلام کا غلبہ ہمیشہ مطمعِ نظر رہا۔ لڑکپن کی اس محبت میں دراڑ ڈالنے والی ہستی مولانا وحید الدین خان مرحوم کی تھی۔

ان کی کتاب "تعبیر کی غلطی" نے سب کچھ الٹ پلٹ کر رکھ دیا۔ سید صاحب کی فکر سے دامن چھڑانا اتنا آسان تو نہ تھا، لیکن کچھ مدت کے بعد احساس ہو گیا کہ مولانا وحید الدین کی بات درست ہے۔ الحمدللہ، حق کی محبت سید مودودی کی محبت پر غالب آ گئی۔ اللہ کی محبت میں سرشار مولانا وحید الدین خان ایک سچے داعی تھے، بلاشبہ اپنے رب سے شدید محبت کرنے والے۔

اللہ کا ذکر کرتے ہوئے جو وارفتگی کی کیفیت ان کے ہاں محسوس ہوتی، شاید بہت کم لوگوں کو نصیب ہوئی ہوگی۔ ان کی عظیم شخصیت پر بہت کچھ لکھا جا سکتا ہے، لیکن تحریر لمبی ہو جائے گی۔ ایک عہد ساز شخصیت سے ہم محروم ہو گئے ہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ انسانیت ایک عظیم نقصان سے دوچار ہوئی ہے۔

عامر ندیم، پاکستان۔ کتاب "داعیِ اسلام" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 189۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.