Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Dayee-a-Islam
Dayee-a-Islam

Eik Paigham

Urdu · 2 min

ایک پیغام: 13 جون 2021، جناب ڈاکٹر ثانی حسنین صاحب، حفظکم اللہ تعالیٰ و رعاح۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ عرض یہ ہے کہ مولانا وحید الدین خان صاحب ایک ابخری انسان تھے، زندگی بھر میں ان کے الرسالہ اور ان کی دیگر کتب کا قاری تھا۔ ان کی وفات پر بڑا صدمہ ہوا، اور رمضان المبارک کی مبارک طاق رات میں اپنی جامع مسجد کوئنز کراس، ڈڈلی میں ان کی غائبانہ نمازِ جنازہ پڑھائی، جس میں بہت سے نمازی شریک تھے۔

اللہ کریم مولانا کو اعلیٰ علیین میں جگہ عنایت فرمائے، اور ان کے متعلقین کو صبر جمیل بخشے۔ آمین۔ میں جامعہ دارالسلام عمر آباد کا فارغ ہوں، اور زائد از 20 سال سے برطانیہ میں مقیم ہوں۔ میرا وطن حیدرآباد دکن ہے۔

مولانا جب بھی یہاں تشریف لائے، ڈاکٹر شمشاد خان صاحب کے توسط سے ان سے ملاقات ہوئی تھی۔ ڈاکٹر ظفر الاسلام صاحب اور محترمہ فریدہ خانم صاحبہ کی خدمات میں سلام عرض ہے۔ فقط و فقط والسلام۔ آپ کا مخلص، ڈاکٹر عبدالرب ثاقب، برمنگھم، انگلینڈ۔

کتاب: داعیِ اسلام مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 152۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.