Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Dayee-a-Islam
Dayee-a-Islam

Asman teri lahd pe Shabnam afshani kare

Urdu · 3 min

"آسماں تیری لہت پہ شبنم افشانی کرے" قاسم رونجھا، کوئٹہ، پاکستان۔ مثبت سوچ، اصولِ اعراض، خدارخی زندگی، دعویٰ ورک، وقفِ امن، تعمیرِ شخصیت، آٹ آف تھنکنگ، بے فائدہ لڑائی، اعلانیہ واپسی، پیرانویا کی نفسیات، اور اس قسم کی بے شمار اصطلاحیں۔ وضع کرنے والی آواز، اگرچہ ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئی ہے، لیکن بلاشبہ مولانا صاحب اپنے ہی الفاظ میں وہ امت مسلمہ کی نشتِ ثانیہ کی چند سیڑھیاں دے گیا ہے۔ مولانا قدیم جدید علوم پر، مولانا قدیم جدید علوم پر گہری بصیرت رکھنے والے اعلیٰ پائے، اعلیٰ پائے کے مجتہد، اور بہت بڑے نفسی یادداں تھے۔

مسلم نفسیات کا جس طرح انہوں نے گہرا تجزیہ اور حل پیش کیا، معلوم تاریخ میں ایسا کام پہلے نہیں ہوا۔ میں نے مولانا صاحب کو 2006 سے پڑھنا شروع کیا، اور تب سے آج تک اس میں کوئی کمی نہیں آئی۔ جب بھی انہیں پڑھا، علم و بصیرت اور سوچ کی نئی راہیں کھلیں۔ مولانا کے عصری اور سائنٹیفک اسلوب سے کوئی آدمی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔

قدیم جدید علوم پر ان کی گہری نظر تھی۔ ان کا اندازِ تحریر یہ ہے کہ وہ ایک مختصر عنوان قائم کرتے ہیں، اپنے قاری کو اعلیٰ سطح کی معلومات پہنچاتے ہیں، اور آخر میں اپنی بات کہہ جاتے ہیں۔ بے شمار موضوعات پر ان کی سینکڑوں کتابیں ہیں۔ مجھے ان کی کتابوں میں سفرنامے اور ڈائریاں بہت پسند ہیں۔

اللہ انہیں غریقِ رحمت کرے، اور ان کے مشن کو قائم و دائم رکھے۔ کتاب: "داعیِ اسلام" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 148۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.