"تشقیق سے ایمان تک کا سفر" حبیب اللہ حقانی، پشاور، پاکستان۔ مصر کے مشہور نابغۂ روزگار شخصیت ڈاکٹر مصطفیٰ محمود نے "رحلت من الشکّ إلى اليقين" کے نام سے ایک رسالہ لکھا ہے۔ اس رسالے میں انہوں نے تخلیقِ انسان، عدل، عذاب، جسد، روح، توازن وغیرہ پر جدید علوم کے مطابق عمیق انداز میں بحث کی ہے۔ اس میں وہ مولانا وحید الدین خان کا قول نقل کرتے کر کے لکھتے ہیں: "يقول لنا المفكر الهندي وحيد الدين خان: إذا كان الضمأ إلى الماء يدل على وجود الماء، فكذلك الضمأ إلى العدل لا بد أنه يدل على وجود العدل، ولأنه لا عدل في الدنيا فهو دليل على وجود الآخرة مستقرٌ العدل الحقيقي.
" صفحہ 35۔ یعنی جب پیاس پانی کے وجود پر دلالت کرتی ہے، تو اسی طرح انصاف کی پیاس، یعنی مطالبہ، بھی انصاف پر دلالت کرتی ہے۔ جبکہ دنیا میں انصاف نہیں ہے، تو یہ واضح دلیل ہے کہ آخرت، جو حقیقی انصاف کا ٹھکانہ ہے، موجود اور ثابت ہے۔ جدید دور کے اہم اور اس صدی کے قدرآور شخصیت کو اللہ تعالیٰ مغفرت نصیب فرمائے اور مسائی جلیلہ و خدماتِ جمیلہ کو قبول فرمائے۔
کتاب: "داعیِ اسلام" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 146۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.